دہلی پولس کی ڈیوٹی اب تین شفٹ میں ہوگی!

دہلی پولس ملازمین اکثر لمبی ڈیوٹی کے چلتے ٹینشن میں رہتے ہیں عالم یہ ہوتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ ڈپریشن کے شکار ہونے لگتے ہیں ایسے میں کئی پولس ملازمین نے تو خود کشی کرنے راستہ بھی چن لیا ہے مگر میں اب دہلی پولس کمشنر راکیس استھانا نے پولس ملازمین کے دلوں میں امید کی کرن جگائی ہے در اصل گزشتہ سنیچر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام کانسٹبل تکے کے پولس ملازمین تک کو خطاب کیا ہے اور اپنی بات رکھی جس بات سے پولس والوں کو دل جیتا وہ تھا پولس کی ڈیوٹی کم کرنا ذرائع کا کہنا ہے یہ ڈیوٹی تین شفٹوں میں دینے کی تجویز رکھی ہے اور اس تجویزکے مرکزی سرکار سے منظوری ملتے ہیں پولس ملازمین کو ایک دن میں آٹھ گھنٹے ڈیوٹی دینی ہوگی جس میں صاف ہے کہ ڈیوٹی کے چلتے اپنے گھر والوں کو وقت نہ دینے کہ چوٹ ہمیشہ ملازمین کے من میں رہتی ہے اس سے انہیں چھٹکارہ مل جائے گا۔ پولس کمشنر نے ایک بڑی بات یہ بھی کہی کہ دہلی میں ہونے والی پوسٹنگ خاص طور پر ایس ایچ او کی تقرری ہونے کی کاروائی میں صاف ستھرا پن لایا جائے گا جو انسپکٹر پوس علاقوںمیں تعینات ہیں انہیں پچھڑے علاقوں میں بھیجا جائے گا اور جو پچھڑے علاقے میں رہتے ہیں وہ عالی شان بستیوں میں لگایا جائے گا جن انسپکٹروں کو کنارہ کیا جا تا رہا ہے اب انہیں اہم ذمہ داری سونپی جائےگی اس موقع پر نئے پولس کمشنر راکیس استھانا نے یہ بھی اعلان کیا کہ جمعہ کو ایک اوپن ہاو¿س منعقد کیا جائے گاجس میں کوئی بھی پولس ملازم اپنا اشو یا شکایت کو لیکر ان سے سیدھا مل سکے گا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟