غیرملکی فنڈنگ اور تبدیلی مذہب!

ناجائز طریقے سے تبدیلی مذہب کرانے کے لئے عمر گوتم کا گرو ہ پورے دیش میں سرگرم تھا اور اس کے لئے بھاری تعداد میں بیرونی ملک سے پیسہ آرہا تھا انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ کے چھاپوں میں اس کے ٹھوس ثبوت اور اہم دستاویزات ملے ہیں منظم طور سے ناجائز تبدیلی مذہب کرانے کے معاملے میں منی لانڈرنگ کا کیس درج کرنے کے بعد ای ڈی نے سنیچر کو دہلی اور اتر پر دیش میں چھ جگہوں پر چھاپہ ماری کی محکمے کے ایک سینئر افسر کے مطابق ملزم عمر گوتم اور ان کے ساتھی مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کے گھروں کے ساتھ ساتھ اسلامی دعوت سینٹر الحسن ایزوکیشن اینڈ ولفیئر فاو¿نڈیشن اور گائیڈئنس ایجوکیشن اینڈ ویلفئیر سوسائٹی پر چھاپے مارے گئے ان میں عمر گوتم اور مفتی قاضی جہانگیر قاسمی کے دفتر دہلی کے جامعہ نگر میں اور لکھنو¿ نوئیڈا میں ہیں افسر نے بتایا کہ چھاپوںمیں وسیع پیمانے پر ناجائز تبدیلی مذہب کرانے اور اس کے لئے بیرونی ممالک سے کافی تعداد میں یپسے سے متعلق دستاویز ملے ہیں اور چھاپے میں ان لوگوں کے نام بھی ملے ہیں جن کا ناجائز طریقے سے مذہب بدلوایا گیا تھا ساتھ ہی پورے دیش میں عمر گوتم کے نیٹور کے بارے میں اہم جانکاری ملی ہے عمر گوتم اور اس سے وابستہ انجمنوں کو بیرونی ممالک سے کروڑوں روپئے ملا ہے جس کا استعمال ناجائز تبدیلی مذہب کے کام میں کیا گیا ای ڈی ناجائز تبدیلی مذہب معاملے میں اتر پردیش اے ٹی ایس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر منی لانڈرگ کی جانچ کر رہی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟