وبا میں سیاسی ریلیاں روکیں ،ورنہ ہم روکیں گے!

ممبئی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز مہاراشٹر حکومت سے کہا کہ وبا میں سیاسی ریلوں پر فوری روک لگائے اگر سرکار انہیں روک نہیں پاتی ہے تو بتائے کورٹ کو یہ کام کرنا پڑے گا۔ ریاست میں وبا کنٹرول کے لئے بنا پروٹوکول توڑتے ہوئے ان ریلیوں کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے چیف جسٹس دیپانکر دتا اور جسٹس جی ایس کلکرنی نے یہ بھی پوچھا کہ اس طرح کے پروگرام کی اجازت کیوں دی جا رہی ہے ؟ ایک مہینے پہلے ہی نوی ممبئی میں ایک ایئر پورٹ کا نام بدلنے پر سیاسی ریلی منعقد کی گئی اگر پردیش سرکار انہیں روک نہیں پا رہی ہے تو عدالت کو ہی معاملے میں مداخلت کرنی ہوئی یہ ریلی ایئر پورٹ کا نام سیو سینا چیف بال ٹھاکرے کی جگہ دوسرے نیتا ڈی بی پاٹل کے نام پر کروانے کیلئے کیی گئی تھی ایک طرف عدالتیں بند کی جا رہی ہیں دفاتر اپنے پورے اسٹاف صلاحیت میں نہیں چل رہے ہیں اس کے با وجود نیتا ریلیاں کر رہے ہیں ابھی تو ایئر پورٹ بنا اور سیاسی فائدے کے لئے ریلیاں ہو رہی ہیں ہمیں لگا کی پانچ ہزار لوگ آئے ہونگے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ 25ہزار لوگو ریلیوں میں شامل تھے کیا ان ریلیوں سے ملنے والا سیاسی فائدہ کوویڈ وبا کو روکنے سے زیادہ اہم ترین ہے ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟