نندی گرام کے دنگل میں شاہ -ممتاکی ساکھ داو ¿ں پر لگی!

مغربی بنگال اسمبلی چناو¿ کی سب سے وی آئی پی سیٹ نندی گرام میں سرکردہ لیڈروں نے منگل کے روز اپنے آخری داو¿ں چل دیا بھاجپا کی جانب سے جہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے چار کلومیٹر لمبا روڈ شو کیا وہیں ویل چیئر پر بیٹھیں ترنمول کانگریس کی لیڈر ممتا بنرجی نے تین کلو میٹر کا روڑ شو کرکے اپنے دم خم دکھایا دوسرے مرحلے کی چناو¿ مہم ختم ہوگئی اس مرحلے میں30 سیٹوں پر چناو¿ مکمل ہوگیا حلانکہ سبھی کی نگاہیں نندی گرام پر لگی ہوئیں تھیں اس سیٹ سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف بھاجپا میں آئے شبھندو ادھیکاری آمنے سامنے تھے بھاجپا کی کامیابی کا یقین ظاہر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا ترنمول کانگریس کے کرپشن اور خوف دہشت کے بیچ کے خاتمے کا وقت آگیا ہے عوامی حمایت اس کا ثبوت ہے انہوں نے الزام لگایا کہ نارتھ 24پرگنہ میں بھاجپا ورکر کی ماں کی موت کیلئے ترنمول کانگریس ذمہ دار ہے مزدور خاندان کے ملے زخم کا درد ہمیشہ قصور وار کو پریشان کرے گا وہیں ممتا نے دعوہ کیا کہ ان کی پارٹی تیسری مرتبہ اقتدار میں آئے گی باہر سے لائے گئے سیکورٹی ملازمین کچھ دن یہاں رہیں گے اور یہ نندی گرام کے ووٹروں کو ڈرا رہے ہیں ممتا نے وزیر داخلہ امت شاہ پرحملہ کرتے ہوئے بھاجپا مووا مجم دار کی موت کی سیاست کر رہے ہیں اور پوچھتے ہیں اور مغربی بنگال کے حالات کتنے خراب ہیں میں خود ان سے پوچھتی ہوں یوپی کے ہاتھرس میں کیا حالات ہیں ؟امت شاہ نے شبھندو ادھیکاری کے ساتھ رتھ پر سوار ہوکر روڈ شو کیا نندی گرام میں مہیلہ سے بد فعلی ہوئی وہ (ممتا مہیلا سیکورٹی کے بارے میں باتیں کرتی ہے )کیا حالات ہیں شاہ نے کہا اس بار پورہ بنگال پریورتن کے مونڈ میں ہے سب سے آسان طریقہ ہے کہ نندی گرام میں ممتا دیدی کو ہرا دواور ترنمول کانگریس ریاست کے دوسرے حصوں سے اپنے آپ ہار جائے گی اور اس کے بعد توقع کے مطابق تبدیلی اپنے آپ آجائے گی وہیں ممتا دیدی نے کہا مغربی بنگال کی جنتا بھاجپا کو صحیح وقت پر جواب دے گی۔بھاجپا کو سیاسی طور پر دفنا دیجئے اور ریاست سے باہر کر دیجئے ہم واپس آئیں گے اور بھاجپا کو قرارہ جواب دیں گے ۔ ممتا نے کئی ریلیوں کو خطاب کیا اور اپنے چناوی حریف شبھندو ادھیکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں کو مروانے اور اسے ہماری حرکت بتا کر دنگے کی سازشیں ایسی اطلاع ہے ۔ پولنگ ہوگئی ہے دیکھیں نتیجوں کے بعد اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟