چنمیا نند کیس:متاثرہ طالبہ کو بھی جیل کی ہوا

سابق وزیر مملکت اور بی جے پی نیتا سوامی چنمیانند پر آبرو ریزی کا الزام لگانے والی طالبہ کو زبردستی پیسہ وصولی معاملے میں یوپی کی ایس آئی ٹی نے گرفتار کر لیا ہے ۔اور اس کو کورٹ میں پیش کیا جہاں اسے چودہ دن کی عدلیہ حراست میں بھیج دیا گیا ہے بتایا جا رہا ہے کہ ایس آئی ٹی نے لڑکی کو دوپٹہ تک اوڈھنے نہیں دیا اور اسے زبردستی گھسیٹتے ہوئے اس کے کمرے سے نکال کر گرفتار کیا اس سے پہلے مقامی عدالت نے منگل کے روز طالبہ کی پیشگی ضمانت کو نا منظور کر دیا تھا اور سماعت کے لئے 26ستمبر طے کی تھی بتا دیں کہ طالبہ پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر چنمیانند نے پانچ کروڑ روپئے زر فدیہ مانگنے کا الزام ہے اُدھر اپنے ہی کالج کی طالبہ سے بد فعلی کے الزام میں جیل میں بند چنمیا نند نے پیر کی صبح چار بجے سینے میں درد کی شکایت کی تھی جس کی جانکاری جیل ایس پی راکیش کمار کو دی گئی چنمیانند کو پہلے ضلع جیل میں ڈاکٹروں کو دکھایا گیا اس کے بعد پولس حراست میں ایس جی پی جی آئی لکھنﺅ اسپتال بھیج دی گیا جہاں سینر قلب امراض شعبہ پروفیسرپی کے گوئل کی ٹیم نے ان کی میڈیکل جانچ کی جس سے کسی طرح کا دل میں کوئی بلاکیج نہیں ملا طالبہ کو گرفتار کرنے سے پہلے مقامی عدالت میں پیشگی ضما نت کی عرضی پر سماعت کے دوران چنمیانند کے وکیل نے چالیس منٹ تک دونوں فریقین کی دلیلیں سننے کے بعد عدالت نے طالبہ کی عرضی منظور کر لی تھی ۔اب دو دن بعد معاملے کی سماعت ہوگی طالبہ کی گرفتاری کی خبریں بھی جھوٹی ہیں ابھی تک اس سلسلے میں کسی بھی کارروائی کی جانکاری نہیں ہے ۔اس سے پہلے پیر کو طالبہ نے الہ آباد ہائی کورٹ کی بنچ کے سامنے اپنی گرفتاری پر روک لگانے کی مانگ کی تھی تو عدالت نے کہا تھا کہ اگر متاثرہ کو کوئی راحت چاہیے تو وہ مناسب بنچ کے سامنے نئی عرضی دائر کر سکتی ہے ۔عدالت کا کہنا تھا کہ یہ بنچ اس معاملے میں صرف نگرانی کرنے کے لئے بنائی گئی ہے ۔اور گرفتاری کے معاملے میں روک لگانے کا کوئی حکم پاس کرنا اس کے دائر اختیار میں نہیں آتا بتا دیں کہ ایس آئی ٹی جانچ میں طالبہ اور چنمیا نند کو لے کر کئی سنسنی خیز انکشاف ہوئے ہیں کیونکہ معاملہ عدالت میں چل رہا ہے اس لئے ہم اس مقدمے کے بارے میں کوئی رائے زنی نہیں کر سکتے امید ہے کہ جانچ میں یہ پتہ چل جائے گا کہ ریپ ہوا ۔طالبہ کو زبردستی پھنسایا گیا یا واقعی اس نے پانچ کروڑ روپئے مانگے تھے ؟

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟