ملائم کے مودی بچھاڑ دواﺅں کے معنیٰ

سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو نے بدھ کو ایک بار پھر چونکا دیا ہے ۔سولہویں لوک سبھا کے آخری دن حکمراں فریق اور اپوزیشن اپنے اپنے ہتھیار چناﺅ ی سنگرام کے لئے جہاں اُٹھاتے دکھائی دیئے وہیں ملائم سنگھ یادو نے غیر متوقع طور سے یہ کہہ کر سیاسی حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے کہ میں نریندر مودی کے دوبارہ پردھان منتری بننے کی کامنا کرتا ہوں ساتھ ہی یہ کہہ کر مہا گٹھ بندھن کی کوشش پر بھی سوال کھڑے کر دئے کہ ہم لوگ تو اتنی اکثریت لا نہیں سکتے ملائم سنگھ جب الوادائی تقریر کر رہے تھے تو یو پی اے کی چیف سونیا گاندھی ان کے ٹھیک سامنے بیٹھی تھیں ۔جیسے ہی ملائم نے مودی کی تعریف کی تھی تو وہ پریشان سی ہو گئیں ۔ملائم نے کہا کہ میں چاہتا ہوں سبھی ممبران پھر کامیاب ہو کر آئیں اس پر پورے ایوان میں تالیاں بج گئیں ۔آگے انہوںنے کہا کہ ہم پی ایم کو شکریہ دینا چاہتے ہیں کہ آپ نے سب کے ساتھ مل کر کام کیا ۔ہم لوگوںنے جب جب آپ سے کسی کام کے لئے کہا تو آپ نے اسی وقت حکم دے دیا اس لئے ہم آپ کا احترام کرتے ہیں اس پر وزیر اعظم نے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا ۔ایوان نے میزیں تھپ تھپا کر سپا ایم پی کی بات کی ہمایت کی ساتھ ہی جے شری رام کے نعرے بھی لگے ۔سیاسی حلقوں میں پھر بحث چھڑ گئی ہے کہ پی ایم پر پھر آئے پریم کا راز کیا ہے ؟کیا وہ حقیقت میں چاہتے ہیں کہ مودی دوبارہ پی ایم بنیں یا ان کی زبان پھسل گئی تھی ۔ملائم کے قریبیوں کا دعوی ہے۔کہ وہ سپا بسپا گٹھ بندھن سے خوش نہیں ہیں ۔وہیں اپوزیشن گٹھ بندھن کی کی کوششوں میں جس طرح انہیں کنارے کیا گیا اس سے بھی وہ دکھی ہیں ۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ و ہ بیٹے اکھلیش کو ہارتے ہوئے بھی دیکھنا نہیں چاہتے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں دئے گئے بیان کے پچھے ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہیں جس کام کے لئے وہ مودی کے شکر گزار ہیں کہ وہ ان کے خلاف سی بی آئی میں چل رہے آمدنی سے زیادہ اثاثے کے معاملے ہیں جو پچھلے پانچ برسوں سے ٹھنڈے بستے میں پڑے ہیں سی بی آئی نے 200سے 2005کے درمیان ان کے خاندان کے سبھی ممبروں کو انکم ٹیکس ریٹرن کی جانچ کی اور پایا کہ ان کی علان کردہ آمدنی سے 2.68کروڑ روپئے کی پراپرٹی زیادہ پائی گئی ہے ۔بھارت امریکہ نیو کلیائی سودے کو لے کر لیف پارٹیوں نے 2008میں منموہن سرکار سے ہمایت واپس لی تھی تو اسے گرانے کی کوشش کو فیل کرتے ہوئے ملائم نے ہی سرکار کو بچایا تھا ۔مانا جاتا ہے کہ سابقہ منموہن سرکار کے اشارے پر سی بی آئی نے 2014تک ڈی اے معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کی مودی سرکار نے بھی یہی پوزیشن بنائے رکھا ۔دس سال سے سی بی آئی نے معاملے کو بند کرنے کے لئے عدالت میں درخواست بھی نہیں دی یعنی یادو پریوار پر کارروائی کی تلوار رکھی ہوئی ہے ۔ملائم نے چاہے جو بھی ہو ایسا کرنے کی پیچھے کیا وجوہات رہے ہوں انہوں نے سرکار کے خلاف حملہ آور اپوزیشن کو بیک فٹ پر لا دیا ہے ۔ملائم نے جب مودی کے دوبارہ پی ایم بننے کی کامنا کی تھی تو اپوزیشن کی بنچوں پر سناٹا چھا گیا کہا جا رہا ہے کہ ملائم کے مودی پچھاڑ سے ان کے بیٹے کو ہی فائدہ ہو سکتا ہے ۔کہیں نہ کہیں ملائم کو لگتا ہے کہ 2019کے چناﺅ کے لئے اپوزیشن کی تیاری اتنی دھار دار نہیں ہے اس کی بھی تمام وجہ ہو سکتی ہے ۔جیسے گٹھ بندھن کا کوئی نیتا نہ ہونا آئے دن الگ الگ پارٹیوں میں کھینچ تان ہونا ان کا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے ۔سپا صدر اور بیٹے اکھلیش کے تئیں بی جے پی کا رخ نرم ہو اور انہیں سی بی آئی سے بچاتے رہیں ویسے یہ پہلی بار نہیں جب ملائم نے کسی پی ایم کی تعریف کی ہو ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟