کیا اس بار بی جے پی تریپورہ میں لیفٹ پارٹیوں کو صاف کرے گی

نارتھ ایسٹ ریاستیں میگھالیہ اور ناگالینڈ میں اسمبلی چناؤ کے لئے منگل کے روز ووٹ پڑ گئے۔ ناگالینڈ میں تشدد کے کچھ واقعات ہوئے ہیں تو میگھالیہ میں پولنگ پوری طرح پرامن رہی۔ دونوں ہی ریاستوں میں قریب 75فیصدی پولنگ ہوئی۔ ناگالینڈ میں حکمراں ناگا پیپلز فرنٹ اور بھاجپا کے درمیان ہوئے ٹکراؤ میں ایک آدمی کی موت ہوگئی۔ دونوں ریاستوں کے چناؤ افسران نے بتایا کہ پچھلے اسمبلی چناؤ میں ناگالینڈ میں 90.57فیصدی اور میگھالیہ میں 89فیصدی ووٹ پڑے تھے۔ ناگالینڈ میں اس بار 59 سیٹوں کیلئے 227 امیدوار جبکہ میگھالیہ میں اتنی ہی سیٹوں کے لئے 32 عورتوں سمیت 370 امیدوار ہیں۔ اکھلوٹو اسمبلی حلقہ میں حکمراں این پی ایف اور این ڈی سی پی حمایتیوں کے درمیان جھگڑے میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ ریاست کے مون ضلع کے تجت گاؤں میں ایک پولنگ مرکز پر صبح پونے چھ بجے دیسی بم پھینکا گیا جس کے دھماکہ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ نتیجے 3 مارچ کو آئیں گے۔ تریپورہ میں پہلے ہی چناؤ مکمل ہوچکا ہے۔ بھاجپا تریپورہ میں مارکسوادی پارٹی سے اقتدار چھین پائے گی؟ ناگالینڈ میں این پی اے ایف اپنا اقتدار بچا پائے گی اور کیا کانگریس میگھالیہ میں حکمراں مخالف لہر سے لڑ پائے گی۔ ان سبھی سوالوں کے جواب سرکاری طور سے تو 3 مارچ کو ہی ملیں گے لیکن ایگزٹ پول کے نتیجے بتاتے ہیں تریپورہ میں بھاجپا سرکار بننے کے پورے آثار ہیں۔ 25 سال سے جھنڈا گاڑھے لیفٹ پارٹی کی حکومت اس بار بھاجپا اور آئی پی ایف ٹی محاذ کو جھٹکا دے سکتی ہے۔ جن کی بات نیوز ایکس کے ایگزٹ پول میں 60 ممبری اسمبلی میں بھاجپا آئی پی ایف ٹی کو 35 سے 40 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ لیفٹ پارٹیاں 50 سے گھٹ کر 14سے23 کے درمیان سمٹ سکتی ہیں ۔ دوسری طرف سی ووٹر کے مطابق تریپورہ میں لیفٹ پارٹیوں کو 26 سے 24 سیٹیں، بھاجپا اتحاد کو 24 سے32 سیٹیں اور کانگریس کو 2 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ میگھالیہ میں ایکسز مائی انڈیا نیوز 24 کے ایگزٹ پول میں بھاجپا کو 30 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے جبکہ کانگریس 20 پر سمٹ سکتی ہے۔ سی ووٹر کے مطابق میگھالیہ میں کانگریس کو 13 سے 19 ، نیشنل پیپلز پارٹی کو 17 سے23، بھاجپا کو 4سے8 ، یو ڈی پی ایچ ،ایس پی ڈی پی کو 8سے12 اور دیگر کو 9 سے 5 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ ناگا لینڈ میں جن کی بات نیوز ایکسز کے ایگزٹ پول میں بھاجپا ۔ این ڈی پی پی اتحاد کو 60 میں سے27-32 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے جبکہ این پی ایف کو 20-25، کانگریس کو 2 سیٹیں مل سکتی ہیں دیگر کو 5-7 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ سی ووٹر کے پول کے مطابق بھاجپا ۔این ڈی پی پی محاذ کو 25-31 ، اے پی ایف کو 19-25، کانگریس کو 4 اور دیگر 6-10 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ یہ ایگزٹ پول کتنے کھرے اترتے ہیں یہ 3 مارچ کو پتہ چل جائے گا۔ بھاجپا نے نارتھ اسٹیٹ میں بہت دم لگایا ہے دیکھنا یہ ہے کہ کانگریس کیا اپنا گڑھ بچا پاتی ہے۔ بیشک ان تین ریاستوں کی قومی پس منظر میں اتنی اہمیت نہ ہو لیکن پھر بھی یہ اشارہ ضرور ملیں گے کہ ان ریاستوں میں ہوا کس کے حق میں بہہ رہی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟