آئی پی ایل یعنی انڈین پیسہ لیگ کا آغاز

یہ کہانی اس بچے کی ہے جو اگلے سال 10 سال کا ہوجائے گا، یہ دو مہینے کے لئے آتا ہے اور دھوم مچاتا ہے۔ اس وقت اسٹیڈیم کی ہر ایک سیٹ اور گھروں میں صوفہ سیٹ تک ہاؤس فل ہوجاتے ہیں۔ میں بات کررہا ہوں آئی پی ایل کی۔ آئی پی ایل 9- سنیچر سے شروع ہوگیا ہے جسے کٹاش کی شکل میں انڈیا پیسہ لیگ بھی کہا جاتا ہے یعنی اس کھیل میں بھرپور پیسہ ہے۔ کچھ حد تک یہ صحیح بھی ہے۔ 2008 سے موازنہ کریں تو اس کی برانڈ ویلیو 242 فیصد بڑھ گئی ہے۔ پہلے آئی پی ایل میں جہاں اس کی کمائی 450 کروڑ روپئے رہی وہیں 2015 میں آٹھویں سیزن میں اس نے2650 کروڑ روپے کمائے تھے اور دیش کی جی ڈی پی میں آٹھویں سیزن کا اشتراک تقریباً 1150 کروڑ روپئے کا رہا۔ اکیلے اشتہارات سے ہی اس نے 1100 کروڑ روپے کما لئے تھے۔ اس کی کمیابی سے گد گد ہوکر دیش میں بعد میں انڈین ٹینس لیگ ،انڈین بیڈمنٹن لیگ، کبڈی لیگ، ہاکی لیگ جیسی کئی لیگ بن گئی ہیں۔ سبھی کی کمائی ریکارڈتوڑ رہی ہے لیکن ایسا صرف بھارت میں ہیں نہیں ہے۔ کھیلوں میں جتنا پیسہ ہے اس کا اندازہ دنیا بھر میں کھیلی جارہی لیگ کی بیلنس شیٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ آئیے پیسے کے اس کھیل کا جائزہ لیتے ہیں۔۔۔ اس بار آئی پی ایل کی ٹیموں میں تھوڑی تبدیلی ہوئی ہے۔ دو نئی ٹیم گجرات لائنس اور شائننگ پونے سپر جوائلس۔ چنئی سپر کنگ اور راجستھان رائلز نہیں ہوگی۔ تیسرے امپائر کا فیصلہ آنے سے پہلے ناظرین یس اور نو کے کارڈ دکھا کر اپنی رائے دے سکیں گے۔ سونی ٹی وی کے مطابق ناظرین کی تعداد 50 کروڑ پار کرے گی۔ ہندی انگریزی کے علاوہ تمل، تیلگو اور بنگالی میں بھی کمنٹری ہوگی۔ چھوٹے شہروں میں آئی پی ایل فین کلب بنائے جائیں گے۔ ان میں ایک بار میں 10 ہزار لوگ جمع ہوسکیں گے۔ پچھلے سال ایسے ہی 15 پارک بنائے گئے تھے۔ آئی پی ایل 8- کو دنیا بھر میں 50 کروڑ لوگوں نے دیکھاتھا۔ بتادیں کہ کھیلوں میں اب تک کتنا پیسہ آگیا ہے۔ مہیندر سنگھ دھونی کی سالانہ کمائی 207 کروڑ روپئے ہے۔ سچن کی 118.8 کروڑ۔ 
ویراٹ کوہلی کی 79.2 کروڑ ۔ گوتم گمبھیر کی 52 کروڑ اور روہت شرما کی 33 کروڑ۔ اگرہم ہندوستانی کھلاڑیوں کی کمائی غیر ملکی کھلاڑیوں سے ملائیں تو اب بھی بہت فرق ہے۔ کولائڈ مویدر کی سالانہ کمائی 1980 کروڑ مانی گئی ہے۔ مینی پینکیچاؤ کی 1056 کروڑ۔ کرستیانو رینالڈو 5225 کروڑ۔ لیونل میسی 487 کروڑ اور روجر فیڈرر 442 کروڑ ہے۔ آخر میں بتادیں آئی پی ایل کی کمائی 2650 کروڑ روپئے ہے۔ یہ بھارت کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی لیگ ہے۔ وہیں دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی لیگ امریکہ کی نیشنل فٹبال لیگ ہے۔ اس کی کمائی 85 ہزار کروڑ روپئے ہے۔ این بی اے کی 31680 کروڑ روپئے ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟