کینیڈا کی پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملہ!

کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا میں بدھ کو ایک آتنکی حملے نے سبھی کو چونکا دیا ہے۔ آج دنیا کا کوئی دیش دہشت گردی سے اچھوتا نہیں رہا۔ امریکہ سے لگے کینیڈا میں آتنکی وادی حملہ یہ دکھاتا ہے کہ اسلامی دہشت پوری طرح سے دنیا تک پھیلنے لگی ہے۔ کینیڈا کی پارلیمنٹ اور باہر دونوں مقامات پر بدھ کے روز گولیاں چلیں۔ سکیورٹی فورس کے ذریعے مار گرائے جانے سے پہلے ایک بندوقچی نے ایک فوجی کو گولی ماردی۔ اوٹاوا میں پارلیمنٹ سمیت تین مقامات پر گولی چلی۔ سب سے پہلے پارلیمنٹ کے پاس واقع قومی جنگ عظیم یادگار کے پاس گولیاں چلائی گئیں۔ پہلے فوجی مارا گیا پھر پارلیمنٹ کے اندر اور اس کے نزدیک ایک شاپنگ مال کو نشانہ بنایا گیا ۔ پارلیمنٹ کمپلیکس میں گھسے ایک حملہ آور کو جوابی کارروائی میں مار گرایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے اس حملے میں ایک سے زیادہ مشتبہ لوگ شامل تھے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب کچھ گھنٹے پہلے ہی کینیڈا نے آتنک واد کے خطرے کو لیکر الرٹ جاری کیا تھا۔ سرکار کے ایک افسر کے مطابق اسلامک اسٹیٹ( داعش) اور القاعدہ جیسی تنظیموں کی آن لائن باتوں کے سامنے آنے کے بعد الرٹ بڑھایا گیا۔ واقف کار دو دن پہلے مانیٹریال میں ہوئے کار حملے پر بھی غور کررہے ہیں جس میں ایک شخص نے دو کینیڈائی فوجیوں کو کار سے کچل دیا تھا۔ اس شخص نے اسلامی مذہب قبول کیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کینیڈائی پارلیمنٹ میں گھسے حملہ آور کی اسلامی دہشت گردی سے وابستگی کا فی الحال کوئی اشارہ نہیں ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے ابھی جانچ بالکل ابتدائی دور میں ہے۔ نئے نئے حقائق سامنے آسکتے ہیں۔ کینیڈا پارلیمنٹ پر حملے کی جانکاری جب امریکی صدر براک اوبامہ کو دی گئی تو انہوں نے پہلا کام یہ کیا کینیڈا میں اپنے امریکی سفارتخانے کو بند کرنے کا حکم دیا اور امریکہ میں فل الرٹ کردیا گیا۔ کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کا ٹورینٹو میں نوبل انعام ونر اور پاکستان کی با ہمت بیٹی ملالہ یوسف زئی سے ملنے کا پروگرام تھا لیکن حملے کی وجہ سے اس کو منسوخ کردیا گیا۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں جب کینیڈا کی پارلیمنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ 9 اپریل1989ء میں ایک بس کے ذریعے کینیڈا کی پارلیمنٹ جسے پارلیمنٹ ہل کہا جاتا ہے ، پر حملے کی سازش رچی گئی تھی۔ آتنکی چالس یعقوب نے بس کو حملے کے ارادے سے اغوا کیا تھا۔ 28 اگست2010ء کو کینیڈا میں دو آتنکیوں کی گرفتاری کے بعد ستمبر۔ اکتوبر میں پارلیمنٹ حملے کی اسکیم کا انکشاف13 ستمبر 2001ء میں بھارت کی پارلیمنٹ پر لشکر طیبہ اور جیش محمدکے آتنکیوں نے حملہ کیا تھا جس میں درجنوں کی موت و زخمی ہوئے تھے۔کینیڈااب اسلامی آتنک وادیوں کے نشانے پر آگیا ہے اور وہاں کے سکیورٹی انتظامات کو چست درست کرنا ہوگا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟