گرفتاری کا ڈر یا سیاسی چال؟

کیا دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتاری کے بعد استعفیٰ دے دینا چاہیے یا جیل سے ہی سرکار چلانی چاہیے ؟ یہ وہ اہم سوال ہے جس کا جواب جاننے اور اروند کیجریوال کی حمایت میں لوگوں کو متحد کرنے کیلئے عام آدمی پارٹی نے دہلی میں گھر گھر دستک دینے کا فیصلہ کیا اور باقاعدہ دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے کیا اس پر بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ کیجریوال گرفتاری سے بچنا چاہیتے ہیں اس لئے عام آدمی پارٹی اس طرح کی مہم چلا رہی ہے ۔پارٹی نے ایک دسمبر سے مے وی کیجریوال سگنیچر کمپین کی شروعات کی ہے ۔پہلے مرحلے میں یہ مہم 20 دسمبر تک چلائی جائے گی ۔اس مہم میں عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی وزراء،کونسلر اور سبھی عہدیداران دہلی کے سبھی ۰۰۶۲ پولنگ اسٹیشن کو کور کریں گے ۔مہم کا دوسر ا مرحلہ ۱۲ سے ۴۲ دسمبر تک چلے گا جس میں جنتا سے بات چیت پروگرام ہوں گے اور اس طرح کے سوالوں کو اس میں اٹھایا جائے گا۔فی الحال پارٹی کے کئی بڑے نیتاو¿ں کیخلاف ای ڈی اور سی بی آئی کی کاروائی چل رہی ہے ۔دہلی میں مبینہ شراب گھوٹالے میں کیجریوال سرکار کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا ،ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ جیل میں ہیں ۔پارٹی کے سینئر لیڈر ستیندرجین بھی ابھی تک جیل سے آزاد نہیں ہوئے لیکن بیماری کے سبب وہ ضمانت پر چل رہے ہیں ۔جو وقتاً فوقتاً سپریم کورٹ سے بڑھائی جا رہی ہے ۔اب پارٹی چیف اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی ای ڈی نوٹس دے چکے ہیں ایسے میں پارٹی کی اس مہم کے کیا معنی ہیں ؟ سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ کیا سچ میں گرفتاری کے ڈر سے اس طرح کی تیاری کررہی ہے ؟ ایک اور اہم سوال یہ بھی ہے کہ یہ مہم اس کے لئے کتنی کارگر ثابت ہو سکتی ہے ۔دہلی سرکار میں وزیراور پردیش کنوینر گوپال رائے کا کہنا ہے کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ایسے میں دیکھتے ہوئے میں بھی کیجریوال سگنیچر کمپین شروع کی گئی ہے ۔وہ کہتے ہیں،بھاجپا سازش کررہی ہے اور اب کیجریوال کو گرفتار کر دہلی کو ٹھپ کرنا چاہتی ہے ایسی حالت میں دہلی کے لوگوں کی رائے جاننے کے لئے پارٹی کے ورکر ،نیتا گھر گھر جا رہے ہیں انہیں پرچہ دیا جائے اور اس میں ان کی رائے لی جائے گی ۔اس مہم میں مرکز کے ایک صفحہ کی پرچی ہے جس کا عنوان ہے ۔اروند کیجریوال کو کیوں گرفتار کرنا چاہتے ہیں نریندر مودی؟ اروند کیجریوال کی ایک تصویر کے ساتھ ایک پرچہ میں چار سوال اور ان کے جواب لکھے ہوئے ہیں یہ سوال ہے شراب گھوٹالہ فرضی کیسے ہے ؟ مودی جی کیجریوال جی کام کا مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں ؟کیا مودی جی کرپشن کے خلاف ہیں؟ کیا کیجریوال جی کی گرفتاری کے بعد ان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے یا جیل سے سرکار چلانی چاہیے ۔اس پورے پرچہ میں عام آدمی پارٹی نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اروند کیجریوال پوری طرح بے قصورہیں۔مرکز کی مودی سرکار انہیں پھنسانے کی کوشش کررہی ہے اور انہیں جیل میں ڈالنا چاہتی ہے لوک پال آندولن سے دہلی کے اقتدار کی چوٹی پر پہونچنے والے اروند کیجریوال ایک بار پھر جنتا کے بیچ میں ہیں ۔اور اپنے انوکھے انداز میں ایک طرح سے ریفرنڈم یعنی رائے عامہ مانگ رہے ہیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟