مکیش امبانی کو نشانہ بنانے کی سازش!

صنعتکار اور نامور صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے قریب دھماکوںسامان سے بھری ایک اسکارپیو کار ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے یہ کار کس نے کھڑی کی اور کیوں کی اس کے بارے میں جانچ کے بعد ہی پتہ چلے گا ۔پولیس کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ امبانی کے گھر کے سامنے کار چوری کی تھی ایک ہفتہ پہلے چرائی گئی تھی گاڑی میں ایک خط بھی ملا تھا اس میں امبانی اور ان کی بیوی نیتا امبانی اور گھر والوں کو دھمکی دی گئی ہے یا آگے ہونے والے واقعہ کا ٹریلیر ہے اگلی مرتبہ دھماکہ سامان پوراہوگا ۔ممبئی پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کے بغل والی شیٹ پر نیلے رنگ کابیگ پایا گیا تھا ۔اس پر ممبئی انڈینس لکھا تھا ۔اسی میں یہ خط ملا غور طلب ہے جمع کو اس کارپیو کار مشتبہ حالت میں امبانی کے گھر کے سامنے کھڑی ملی تھی اس کے اندر ملے سامان دھماکوں جیلٹن کی چھڑیں ملی تھیں اور کار کا نمبر کھود کر مٹایا اور اس کے اندر سے کچھ اور نمبر پلیٹیں ملی تھیں اس درمیان اسکارپیو کے مالک بھی سامنے آئے ان کانام ہے ۔ہرین منسوکھ دوپہر کو پولیس کمشنر کے دفتر پہونچے اور بتایا کہ ان کی کار 17فروری کو ایرولی ملونڈ برج کے پاس سے چوری ہوگئی تھی وہ اپنے رشتہ دار کے یہاں جارہے تھے ۔منسکھ نے ٹی وی پر دیکھا کہ امبانی کے گھر کے پاس ملی گاڑی ان کی جیسی ہے ۔سولر انڈسٹریز کے مالک ستیہ نارائن نووال نے بیان جاری کرکے کہا دھماکہ ایکٹ 2008کے تحت کمپنی کے ذریعے دھماکوں کے پروڈکشن آفروں سبھی ڈیٹا دھماکہ محکمہ اور پولیس کو سونپ دئیے گئے ہیں ۔مہارشٹر کے وزیرداخلہ نے ٹوئیٹ کیا ہے ممبئی میں صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے قریب ملی دھماکوں سامان سے لدی اسکارپیو کیس ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کو سونپ دیا گیا ہے ۔اور جلد ہی جانچ کا نتیجہ سامنے آجائے گا پولیس نے بتایا کہ مکیش امبانی کے گھر کے سامنے کھڑی کرنے والے شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاگیا وہ منھ پر ماسک لگائے ہوئے تھا ۔اور اوپری حصہ کو ڈھکا ہوا تھا اس وجہ سے اس کی پہچان نہیں ہو سکی بھاجپا نیتا کریٹ سمیا نے کہا کہ اس واقعہ سے ممبئی پولیس کی ناکامی کا پتہ چلتا ہے دہلی میں جاری نئے زرعی قوانین آندولن کے درمیان کانگریس سمیت کچھ نیتاو¿ں نے امبانی اڈانی کو نشانہ پر لیا ہوا ہے اور کسان آندولن کے دوران پنجاب میں ریالائنس کے موبائل ٹاروں کو نقصان پہوچانے کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟