امریکہ میں پہلے سیاہ فام وزیر دفا ع بنے!

امریکی سینیٹ نے وزیر دفاع کے طور پر جنرل ریٹائرڈ لائیڈ آسٹن کے نام پر مہر لگادی صدر جو بائیڈن ایک کے بعد ایک تاریخ رقم کر رہے ہیں انہوں نے پہلے امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کملا ہیرث انہوںنے ان کے بعد افریقی امریکی نژاد شخص کو دیکھ کر وزیر دفاع بنایا ہے جنرل آسٹن پینٹاگان (محکمہ دفاع) میں اعلیٰ عہدے پر رہ چکے ہیں ۔ سینیٹ میں ان کے حق میں 93وو ٹ پڑے مخالفت میں صرف دو اس کے ساتھ سینیٹ نے وزیر دفاع کے طور پر توثیق کردی ۔ اس کے فوراً بعد انہیں واشنگٹن ہیڈ کوارٹر سروسیز کے اگزیکٹو ڈائرکٹر ٹا م موئٹ نے عہدے کا حلف دلایا پھر ان کو خفیہ اپڈیٹ سے واقف کرایا گیا ۔ نائب صدر کلا ہیرث آسٹن کی ایک تقریب میں ان کو عہدے راز داری کا حلف دلائیں گی ۔صدر جو بائیڈن نے آسٹن کے نام کی توثیق کیلئے سینیٹ کا شکریہ ادا کیا دیش کے نئے وزیر دفاع آسٹن نے ٹویٹ کر کے کہا کہ وزیر دفاع کے طور پر مجھے خدمت سونپنا بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں چلئے کام شروع کرتے ہیں آسٹن اپنے ملازمت عہد میں متعدد بڑے عہدوں پر رہے اور نسلی امتیاز کی بندشوں کو پار کرتے ہوئے یہاں تک پہونچے 2016میں فوج کے چار ستارہ جنرل کے شکل میں ریٹائڑ ہوئے تھے آسٹن کو امریکہ کے وزیر دفاع بننے پر ہماری بدھائی ۔ صدر بائیڈن نے دیش کو جوڑنے کیلئے ایک اور اہم ترین قدم اٹھایا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟