اسپورٹس ورلڈ پر کورونا کا کالا سایہ

کورونا وائرس کا کالا سایہ اسپورٹس ورلڈ پر بھی پڑا ہے ۔بھارت میں آئی پی ایل ٹل گیا ہے ۔دیگر کھیل مقابلے بھی متاثر ہوئے ہیں ۔اب تو ٹوکیو اولمپک پر بھی کورونا کا خطرہ منڈرانے لگا ہے شاید ہی کسی نے سوچا ہوگا کہ ایک دن ایسا بھی آئے گا جب خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلے جائیں گے ۔یا چھوٹے بڑے تمام پروگراموں کو ملتوی کرنا پڑے گا ۔اتنا ہی نہیں کھیل کی تایخ میں سب سے بڑے کھیل کا انعقاد اولمپک پر بھی سنکٹ آسکتا ہے بھلے ہی گزشتہ میں روس اور امریکہ کے ٹکراﺅ کے چلتے دو بڑی طاقتوں کی میزبانی والے اولمپک بائیکاٹ کا شکا ر ہوئے ہیں لیکن کسی بیماری یا وبا کے سبب کبھی اولمپک کھیل خطرے میں نہیں پڑے کورونا وائرس نے وبا کی شکل اختیار کر کھیل کی دنیا کو دہلا دیا ہے ۔جس سبب سے چوبیس جولائی سے 8اگست تک ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں پر بھی سنکٹ بڑھ رہا ہے ۔حالانکہ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا کہ اولمپک اپنے پلان کے مطابق ہی ہوگا او ر دنیا بھر میں چالیس ہزار سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ۔اور اب تک 54سو لوگوں کی موت ہو چکی ہے جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ اس وائرس کے سبب امرجنسی اعلان کرنے کا ان کا کوئی خیال نہیں ہے ۔انہوںنے کہا پروگرام انعقاد کے مطابق پلان کے مطابق جولائی میں ہوں گے ۔امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دو دن پہلے تجویز رکھی تھی کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے بڑھتے اولمپک کو ایک سال کے لئے ملتوی کر دینا چاہیے ۔انہوںنے پریس کانفرنس میں کہا کہ اس کا جواب متعلقہ اتھارٹی سے بات چیت کے بعد دیں گے ۔ہم اس انفیکشن پر قابو پاکر بغیر کسی پریشانی کے پلان کے مطابق اولمپک کرنا چاہتے ہیں ۔وہیں جاپان سرکار کے حکام اور اولمپک کونسل کمیٹی نے کہا کہ تیاریاں سہی چل رہی ہیں ۔انہیں ملتوی یا منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ٹرمپ کی تجویز کے بعد جمعہ کو آبے نے ان سے فون پر بات کی تھی ۔جس میں اولمپک ملتوی کرنے کا کوئی تذکرہ ہیں ہوا ۔جاپان میں 700سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں اور 21لو گ اپنی جان گنوا چکے ہیں اُدھر فٹبال کی انجمن فیفا نے سفارش کی کہ مارچ اور اپریل میں ہونے والے سبھی بین الا اقوامی فٹبال میچوں کو اس وائرس کے چلتے ملتوی کر دیا جائے ۔یہ مارچ اور اپریل میں کولمبو کو اپنے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں بھیجنے سے انکار کرنے کی اجازت ہوگی ۔فیفا نے کہ ایشیاءاور ساﺅتھ افریقہ دونوں ہی ملتوی ہوئے 2022ورلڈ کپ کے لے کوالی فائی میچوں کی تاریخوں کو مقرر کرنے کا کام کر رہا ہے ۔فیفا کا کہنا تھا کہ مارچ اپریل میں یہ طے ہوئے تھے ۔سبھی بین الا اقوامی میچوں کو جب تک ملتوی کیا جاے گا،تب تک وہ کورونا وبا سے متاثرہ ماحول محفوظ نہیں ہو جاتا۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!