چوتھی بار سلامتی کونسل میں مسعود اظہر پر پابندی کا ریزولیوشن

پلوامہ حملے کی ذمہ داری لینے والی آتنکی تنظیم جیش محمد کے چیف مسعود اظہر پر ایک بار پھر پابندی لگانے کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ریزولیوشن پیش کیا گیا ہے ۔ا سے امریکہ،فرانس،اور برطانیہ نے پیش کیا ہے اب سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی تجویز پر دس دن میں غور کرئے گی ۔امریکہ ،فرانس برطانیہ اور روس پہلے کی طرح اس پر بھی بھارت کے ساتھ ہیں۔اس ریزولیوشن میں مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دئے جانے کی مانگ کی ہے ۔حالانکہ اس ریزولیوشن پر چین نے کوئی رد عمل فی الحال نہیں ظاہر کیا ہے ۔آتنکی مسعود اظہر پر پابندی لگانے کے لئے دس سال میں چوتھی بار سلامتی کونسل نے یہ پرستاﺅ آیا ہے ۔2009میں بھارت نے اس کو رکھا تھا 2016میں بھارت،امریکہ،فرانس اور برطانیہ کی ہمایت سے یہ دوسری بار لایا گیا ہے ۔تیسری مرتبہ 2017میں بھی ایسا ہی ریزولیوشن رکھا گیا چین نے ہر مرتبہ اسے تکنیکی طور پر غلط بتا کر اسے پاس نہیں ہونے دیا ۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پانچ مستقل ممبر ہیں ان میں امریکہ،روس،فرانس ،برطانیہ ،اور چین شامل ہیں ۔ان کے پاس ویٹو پاور ہے ۔یعنی کوئی بھی پرستاﺅ لایا جاتا ہے ان میں سے کوئی بھی دیش ویٹو کر کے اسے پاس ہونے سے روکنے کا حق رکھتا ہے ۔ارجنٹینا ،بحرین، برازیل ،کناڈا ،گوبون،گامبیا،ملیشیا،نامیبیا،نیزرلینڈ اور سلوانیا ،اس کے عارضی ممبر ہیں جو دو سال کے لئے ہوتے ہیں ۔پہلی بار اس مارچ سے مستقل ممبر فرانس،اس کا چیر مین ہوگا ۔امریکہ سمیت تین ملکوں کا ریزولیوشن بھارت کے لئے بڑی سفارتی کامیابی ہے اگر جیش سرغنہ کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دینے کی تجویز پر سلامتی کونسل کی مہر لگ جاتی ہے تو وہ دنیا کے کسی بھی ملک میں دورہ نہیں کر سکے گا اور اس کی املاک ضبط ہوں گی ۔اور سبھی ملک اپنے گھریلو سطح پر دہشتگرد پر پابندی لگا سکتے ہیں ۔اقوام متحدہ میں شامل سبھی ملکوں کو دہشتگر مسعود اظہر کے سبھی طرح کے فنڈ اور کھاتے منجمند کرنے ہوں گے ساتھ ہی دیش میں ہر طرح کی پروپرٹی ضبط کرنی ہوگی اس کے اداروں کو ملنے والے پیسے کو بلاک کرنا ہوگا ۔اس کے علاوہ ممبر ملک لوگ دہشتگر د مسعود اظہر کو کسی طرح کی مدد نہیں دے سکیں گے ۔دیکھنا اب یہ ہوگا کہ کیا پہلی بار کی طرح اس مرتبہ بھی چین پرستاﺅ پر ویٹو کر کے مسعود اظہر کو بچاتا ہے یا نہیں ؟لیکن چین کے رویے میں تھوڑی تبدیلی آئی ہے امید کی جانی چاہیے کہ اس مرتبہ چار ملکوں کا پرستاﺅ پاس ہو جائے گا ۔پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ مسعود اظہر پاکستان میں ہی ہے اس بارے میں وہاں کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک پرائیوٹ چینل کو انٹر یو میں اعتراف کیا ہے کہ پلوامہ حملے کا ذمہ دار مسعود اظہر پاکستان میں ہے اس بیان کے بعد پاکستان کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔وزیر کے مطابق مسعود اظہر اتنا بیمار ہے کہ وہ اپنے گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتا ۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟