آلوک ورما کو ہٹانا غےر آئےنی اور غلط فےصلہ تھا !

سپرےم کورٹ نے سی وی سی کے فےصلہ کو پلٹ دےا ہے عدالت نے کہا کہ آلو ک ورما کو سی بی آئی کے ڈائرےکٹر کے عہد سے ہٹا نے کا فےصلہ غلط تھا اسے ورما کو ہٹانے سے پہلے سلےکٹ کمےٹی سے رضامندی لےنی چاہئے تھی ۔جس طر ح سی وی سی نے ورما کو ہٹاےا وہ غےر آئےنی قدم تھا آلو ک ورما کو چھٹی پر بھےجنے کے اس فےصلہ کو منسوخ کرکے سپرےم کورٹ نے سی بی آئی بنام سی بی آئی تنازعہ کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے ۔سپرےم کورٹ کے فےصلہ سے صاف ہے کہ اسکی کوشش سے سی بی آئی کا بھروسہ کو برقرار رکھنے کی ہے ۔اس مےں ادارے کا مفاد بالا تر رکھا ہے ۔اس فےصلہ کو اےک اور اہم نتےجہ ےہ بھی نکلتا ہے کہ اب ےہ طے ہوگےا ہے کہ کسی بھی سی بی آئی ڈائرےکٹر کی مےعاد دوسال ہوگی ۔اس دوران اگر اسے ہٹانا چاہتی ہے تو ےہ فےصلہ صرف سلےکٹ کمےٹی ہی کرسکتی ہے ےعنی اےک بار سلےکٹ کمےٹی نے ڈائرےکٹر چن لےا تو وہ دوسال کےلئے پکا ہے ۔بے شک سپرےم کورٹ نے اپنے فےصلہ مےں آلوک ورما کو بطور سی بی آئی ڈائرےکٹر بحال تو کرلےا ہے لےکن ساتھ ساتھ ےہ بھی کہاکہ وہ کوئی پالےسی ساز فےصلہ نہےں لے سکتے ۔جب تک ان کے معاملے پر کمےٹی فےصلہ نہےں لےتی ۔سی بی آئی ڈائرےکٹر آلو ک ورما کو چھٹی پر بھےجنے کے سرکاری فےصلہ کو سپرےم کورٹ کے ذرےعہ منسوخ کرنے کے حکم سے ورما کو فی الحال تھوڑی راحت مل گئی ہو لےکن اپوزےشن کو سےاسی طور سے زےادہ راحت ہاتھ لگ گئی ہے ۔اپوز ےشن کہے گی سی بی آئی کے بےجا استعمال ہونے کہ الزام کی تصدےق ہوگئی ہے ۔راہل گاندھی پھر کہہ سکتے ہےں ورما رافےل معاملہ مےں جانچ شروع کرنے والے تھے ۔اس لئے انہےں رات کے 2:00بجے ہٹاےا گےا ؟لگتا ہے کہ عدالت نے ادارے کی شکل مےں سی بی آئی کے ساکھ اور اہمےت کے سوال کو زےادہ اہمےت اور وزن دےا ہے ےعنی سی وی سی رپورٹ کی بنےاد پر ورما اور راکےش استھنا کو ہٹانے کا سرکاری فےصلہ غلط تھا ےہی اپوزےشن کا ہتھےار بھی بن سکتا ہے ۔دوسی بی آئی افسران کے جھگڑے کے بعد سرکار کو پی اےم ،سی جے آئی ،اپوزےشن لےڈر کی سےلکٹ کمےٹی کے پاس معاملہ لے جانا چاہئے تھا لےکن اس کی جگہ سرکار نے خود سلےکٹ کمےٹی کو نظر انداز کرکے خود فےصلہ کرلےا جونہ صرف غلط تھا بلکہ غےر آئےنی بھی تھا اب آلو ک ورما سکون سے رےٹائر ہوسکتے ہےں اس کے باوجود آلو د ورما کے پاس اےف آئی آر در ج کرنے سے متعلق حکم دےنے اور جانچ سے جڑے فےصلہ کا حق برقرار ہے اس فےصلہ کا اثر سرکار او ر باہر زمےن پر کےا ہوتا ہے ،ا سکا انتظار کرنا پڑے گا ۔

(انل نرےندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟