مدھیہ پردیش میں ای وی ایم میں گڑبڑی کے الزام

مدھیہ پردیش اسمبلی چناﺅ میں ای وی ایم کی حفاظت بڑا اشو بن گیا ہے کانگریس کے ورکر جگہ جگہ ای وی ایم کی حفاظت کے لئے پہرا دے رہے ہیں بھاجپا کا کہنا ہے کہ کانگریس ہار رہی ہے اس لئے ای وی ایم کو اشو بنایا جا رہا ہے دراصل28نومبر کو ختم ہوئے چناﺅ کے بعد بھوپال کی سینٹرل جیل کے کنٹرول روم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے قریب ایک گھنٹے تک بند رہے کانگریس کا الزام ہے کہ ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کے لئے ایسا کیا گیا ہے ۔ضلع کی ساتوں سیٹوں کی ای وی ایم جیل کے اسٹرانگ روم میں رکھی گئی ہیں ۔چناﺅ کمیشن نے جانچ کے بعد کہا کہ سی سی ٹی وی سسٹم بجلی کی سپلائی ٹھپ ہونے کے سبب پھیل ہو گئے تھے ۔دوسرا معاملہ ساغر ضلع کی کھورئی سیٹ کا ہے۔یہاں سے ریاست کے وزیر داخلہ و ٹرانسپورٹ بھوپیندر سنگھ امیدوار ہیں ۔ہنگامہ تب ہوا جب ایک ویڈیو وائرل ہوا اس میں صاف دکھائی دے رہا تھا کہ ایک بغیر نمبر والی بس میں ای وی رکھی ہوئی ہیں ان مشینوں کو پولنگ کے 48گھنٹے کے بعد کھرئی سے ساغر اسٹرانگ روم میں پہنچایا گیا تھا ۔جبکہ کھرئی سے ساغر کی دوری 40کلو میٹر ہے اس معاملے میں نائب تحصلیدار کو معطل کیا گیا ہے۔شاہجہاں پور میں تو چناﺅ ڈیوٹی کر رہے نوڈل افسر ای وی ایم کے ساتھ بھاجپا نیتا کے ہوٹل میں سوئے پائے گئے تھے ۔ای وی ایم معاملے میں بھوپال میں کانگریسیوں نے پرانی جیل کے اسٹرانگ روم کا جائزہ لینے پہنچے چیف الکٹرول آفسر وی ایل کانتا راﺅ کا گھیراﺅ کیا 29نومبر کے دن کی ڈیڑھ گھنٹے کی فوٹیج مانگی اس پر کانتا راﺅ نے کہا کہ اس وقت بجلی نہیں تھی ۔اس لئے فوٹیج مل نہیں سکتی ادھر ساغر کے انجئیرنگ کالج میں بنے اسٹرانگ روم کا جب سرخی سیٹ سے کانگریس امیدوار گووند سنگھ راجپوت نے و دیگر لیڈروںنے جائزہ لیا تو وہاں روم کے پیچھے کے چینل پر بغیر سیل کا تالا ملا کانگریسیوںنے ہنگامہ کر دیا اس کی شکایت ضلع مجسٹریٹ سے کی تو شام کو تالے پر سیل لگی پائی گئی کانگریس یہاں دیر رات تک ڈٹے رہے ۔قابل ذکر ہے کہ اسی روم میں وزیر داخلہ بھوپیندر سنگھ کے حلقہ کھرئی کی بھی ای وی ایم مشینیں رکھی گئیں ۔مدھیہ پردیش چناﺅ میں جہاں ایک طرف نیتاﺅں کے الزام تراشیوں اور بیان بازی دیکھنے کو ملی وہیں اب افسروں کے ذریعہ بیان بازی ہو رہی ہے تازہ معاملہ ریوا کی کلکٹر کا آیا بیان ہے انہوںنے ایسا بیان دے دیا جس سے کھلبلی مچ گئی ہے ۔انہوںنے اپنے سیکورٹی ملازمین سے کہا ہے کہ ای وی ایم کے پاس کوئی بھی آئے تو اسے گولی مار دینا اتنا ہی نہیں کلکٹر پریتی میکال نائک نے کہا کہ چناﺅ میرے لئے معمولی ہے اور اس فضول کے چکر میں 25سال کی ساکھ مجھے خراب نہیں کرنی ہے ۔مجھے آگے پرسنل سیکریٹری سے چیف سیکریٹری بننا ہے۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟