تیج پرتاپ نے لالو خاندان کا بنا دیا تماشہ

راسٹریہ جنتا دل کے چیف لالو پرساد یادو کے لڑکے تیج پرتاپ کے ذریعہ طلاق کے قصے نے خاندان کا تماشہ بنوا دیا ہے۔تیج پرتاپ کا تنازع سلجھ نہیں پا رہا ہے۔ان کی والدہ رابڑی دیوی تو اتنی دکھی ہیں کہ انہون نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اس سال چھٹ پوجا تک میں نہیں شامل ہوں گی۔وہ اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ کے اپنے بیوی کو طلاق دینے سے دکھی ہیں۔لالو یادو تو بے چارے خود جیل میں ہیں اور رابڑی دیوی نے سارے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔قریب چھ مہینے پہلے شاہی انداز میں شادی کر کے لائی گئی اپنی بیوی ایشوریا سے نجات کی خواہش لے کر تیج پرتاپ تیرتھوں میں بھٹک رہے ہیں۔تیجسوی پارٹی کے کام میں مصروف ہیں۔جبکہ بہن میسا بھارتی سامنے آنے سے بچ رہی ہیں۔پھر کون لالو خاندان میں تنازعوں کا حل کون نکالے گا؟فی الحال تو یہی بڑا سوال ہے ۔ادھر آر جے ڈی مخالف پارٹیوں کو لالو خاندا ن میں پھوٹ کا انتظار ہے ۔تیج پرتاپ کی شادی چھ مہینے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق وزیر چندرکا رائے کی بیٹی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ دروگا رائے کی پوتی ایشوریا کے ساتھ بارہ مئی کو شادی پٹنہ میں ہوئی تھی۔لیکن تیج پرتاپ نے ذہنی بد حواسی کا حوالہ دیتے ہوئے دو نومبر کو پٹنہ کی سیول کورٹ میں طلاق کی عرضی دی ہے۔اس درمیان بڑے بھائی تیج پرتاپ یادو کے خاندانی رشتوں میں کھٹاس کے بارے میں بہار اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور تیج پرتاپ کے چھوٹے بھائی تیجسوئی یادو سے جب اس سلسہ میں پوچھا گیا تو وہ خفا ہو گئے ۔اور کہا میڈیا کو ہمارے معاملوں سے دور رہنا چاہئے ۔اور خفا ہوتے ہوئے اے ٹو زیڈ معاملے کو اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ گھریلو معاملہ ہے اور خاندان کے لوگ اس سے نمٹ لیں گے۔اپوزیش پارٹیاں تماشہ دیکھ رہی ہیں اور انتظار میں ہیں کہ لالو خاندان کب بکھرتا ہے۔ابھی تک جو اشارے مل رہے ہیں ایشوریا سے طلاق لینے کی عرضی ہی گھر میں طوفان کی وجہ نہیں ہے بلکہ اور بھی کچھ ہے ۔متھرا میں میڈیا کے سامنے آکر تیج پرتاپ نے بہت سی اپنی توقعات سے آگاہ کیا اور خاندان کے مکھیا اور آر جے ڈی کی نئی لیڈر شپ کو آگاہ کیا ہے کہ گھر میں کچھ دریو دھنو کا قبضہ ہے وہ پہلے بھی کئی بار اس بارے میں کہہ چکے ہیں۔ظاہر ہے گھر میں پردے کے پیچھے باتیں سلجھا لی جاتی تو تیج پرتاپ کو باہر منھ کھولنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔پریوار اور سسرال کے جھگڑے سلجھانے میں تیج پرتاپ کے سسر ،چندرکا رائے کا اہم رول ہو سکتا ہے۔ہمیں رابڑی دیوی سے ہمدردی ہے۔پتی جیل میں بیٹا در در کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ لالو خاندا ن کا جھگڑا جلد ہی سلجھ جائے گا ۔اور سب ٹھیک ٹھاک ہو جائے گا۔

(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟