پاکستان نے جنگ جیسے حالات پیدا کردئے ہیں

ہندوستان کے ذریعے کی گئی سرجیکل اسٹرائک کے بعد پاکستانی فوج بوکھلا گئی ہے۔ پاکستان نے ساری حدیں پار کردی ہیں اور سرحد پر جنگ جیسے حالات پیدا کردئے ہیں۔ سرحدی دیہات میں مسلسل گولہ باری سے حالات بگڑتے جارہے ہیں۔ پاکستانی فوج کی فائرننگ کی آڑ میں بھارت میں دہشت گردوں نے ایک بار پھر بربریت کی ساری حدیں پار کردی ہیں۔ انہوں نے جموں وکشمیر کے ماگھت سیکٹر میں مڈ بھیڑ میں شہید ہوئے ہندوستانی جوان مندیپ سنگھ کی لاش بری طرح چھلنی کردی۔ڈیفنس ماہرین پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم (بیٹ) کو اس وحشیانہ و بزدلانہ حرکت کا ماسٹر مائنڈ مان رہے ہیں۔ بیٹ پاکستانی فوج کا اسپیشل دستہ ہے جس میں فوجیوں کے ساتھ پاکستانی خفیہ آئی ایس آئی ٹریننگ یافتہ دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ یہ بھارت ۔ پاک سرحد پر چھاپہ مار جنگ میں اسپیشل سروس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے۔ آئی ایس آئی سرکاری خیمے کی اہم اطلاعات اکھٹا کرنے کیلئے بھی اس کی مدد لیتی ہے۔ پاک دہشت گردوں نے جمعہ کو لائن آف کنٹرول پر حملہ کیا۔ کپواڑہ کے بھبل سیکٹر میں دراندازی کررہے دہشت گردوں سے مڈ بھیڑ میں فوج کا ایک جوان مندیپ سنگھ شہید ہوگیا۔ ایک آتنکی بھی مارا گیا۔ آتنکوادیوں نے بھاگنے سے پہلے شہید فوجی کی لاش کو چھلنی کر اس کا سر بھی کاٹ دیا۔ اس دوران پاک فوج کی چوکی سے دہشت گردوں کو کور فائر دیا جارہا تھا حالانکہ ہندوستانی فوج نے شہید کا سر کاٹے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن کہا کہ اس بربریت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ سرجیکل اسٹرائک کے ٹھیک چار مہینے بعد پاکستان نے یہ حرکت کی ہے۔ مسلسل جنگ بندی توڑنا پاکستان کو بھاری پڑ رہا ہے۔ بی ایس ایف کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ارون کمار نے بتایا ہے کہ بھارت کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ میں 15 پاکستانی رینجر مارے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا وزارت داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان کو 10 گنا طاقت سے جواب دینے کا حکم دے رکھا ہے۔ پاکستانی سکیورٹی فورس فائرنگ کی آڑ میں دہشت گردوں کو بھیج رہی ہے۔ سرحد پار بھی بھاری نقصان جھیل رہے پاک رینجرز بوکھلاہٹ میں ہیں اب وہ سکیورٹی فورسزکو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے فراق میں ہیں۔ ڈیفنس ذرائع کے مطابق سانبا سیکٹر میں پاکستان کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔ دراندازی بھی ناکام ہے۔ دراندازی نہ ہونے سے بوکھلائی پاک فوج اب شارپ شوٹر کی مدد لے رہی ہے۔ بھارت کی زبردست جوابی کارروائی سے ہمیں امید تھی کہ شاید پاکستان اب اپنی حرکتوں سے باز آئے؟ لیکن ایسا ہوتا نہیں دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن پڑوسی دیش اس سے سبق لینے کو تیار نہیں ہیں۔ اپنی سرحد پر فوج کی تعیناتی بڑھادی ہے اور جنگ جیسے حالات پیدا کردئے ہیں۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟