نیم برہنہ لڑکیوں اور ہیجڑے کے درمیان بھگوادھاری سوامی



Published On 10th November 2011
انل نریندر
ایک 72 سالہ بھگوادھاری سوامی کا بھلا ٹی وی رائلٹی شو 'بگ باس' میں کیا کام ہے؟ سوامی اگنی ویش اب 'بگ باس ' جیسے بیہودہ شومیں حصہ لے رہے ہیں۔ ادھر نئی دہلی میں سادھو سنت گؤ ہتیاروکنے کے لئے جنترمنتر پر دھرنا دے رہے ہیں ادھر سوامی اگنی ویش وائلڈ کارڈ اینٹری کے ذریعے بگ باس کے گھر میں پہنچ رہے ہیں اور وہاں پر حسیناؤں کو اپنا جوہر دکھائیں گے ۔ بگ باس کے گھر رہنے والے زیادہ تر چہرے فلموں، ٹی وی اور فیشن دنیا سے وابستہ ہیں۔ سیریل پروڈیوسر کی کوشش رہتی ہے کہ یہاں رہنے والوں کے درمیان کچھ نہ کچھ ایسا ہوتا رہے جس سے سیریل کی ٹی آر پی بڑھتی رہے۔ اس کے لئے کئی بار 'بگ باس' کے گھر میں رہنے والے مضحکہ خیز انداز میں بات چیت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ کئی بار کم کپڑوں میں بدن دکھانے کا ہتھکنڈہ اپنایا جاتا ہے۔ خواتین لڑنے جھگڑنے کا ڈرامہ کرتی رہتی ہیں۔ سب کچھ ڈرامائی انداز میں ہوتا ہے۔ سوامی اگنی ویش ڈرامہ کرنے میں ماہر ہیں اور وہ یہاں ضرور نئے رنگ دکھائیں گے۔ زندگی بھر کنوارے رہے سوامی اس رنگیلے شو میں کیا سوامی گری دکھائیں گے ۔یہ دیکھنے والوں کے لئے شاید دلچسپ ہوگا۔
سوامی اگنی ویش بھروسہ توڑنے کے الزام میں ٹیم انا سے حال ہی میں الگ ہوئے تھے۔ اس لئے تفریح چینل ان کے اس قدم کو سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ مان رہا ہے۔ غور طلب ہے 'بگ باس ' سیزن 5 کا آغاز 2 اکتوبر کو ہوا تھا۔ 'بگ باس ' کے گھر میں شروع میں 12 لڑکیاں اور ایک ہیجڑہ(لکشمی نارائن ترپاٹھی) اور ایک مرد اداکار شکتی کپور کا داخلہ ہوا تھا مگر جیسے جیسے بگ باس کے گھر کے اندر کا ڈرامہ آگے بڑھے کئی اداکار باہر ہوتے گئے۔ اسی کڑی میں سوامی اگنی ویش کی منگلوار کو اینٹری ہوئی۔ سوامی اگنی ویش کے بگ باس میں جانے کی خبروں پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے ٹیم انا کے ممبر منیش سیسودیا نے اسے ان کی صحیح صلاحیت بتایا۔ ان کے مطابق ہر انسان کا اپنا ایک دائرہ ہوتا ہے اور شاید انہوں نے اسے اپنے لئے مناسب سمجھا ہوگا۔ جب بگ باس میں جانے کے بارے میں اگنی ویش کی خبر آئی تو یہ ٹیم انا کے کسی ممبر کا پہلا تبصرہ ہے۔
ادھر منگلوار کو ہی سپریم کورٹ نے سوامی اگنی ویش کو کڑی پھٹکار لگائی۔ امرناتھ شردھالوؤں پر سوامی اگنی ویش کے مبینہ متنازعہ تبصرے پر سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کی بھاوناؤں کو ہلکے سے نہیں لیا جاسکتا اور اگر انہوں نے یہ بیان دیا ہے تو وہ بچ نہیں سکتے۔ اگنی ویش نے اپنے خلاف مجرمانہ کارروائی کو خارج کرنے کے لئے عدالت میں عرضی دائر کی تھی۔ انہوں نے اپنے معاملے میں اور وقت کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد جسٹس ایچ ایل دت اور جسٹس سی کے پرساد کی ڈویژن بنچ نے معاملے کو پیر تک کے لئے ٹال دیا۔ بنچ نے کہا آپ لوگوں کے جذبات کو ہلکے سے نہ لیں۔ بنچ نے کہا ہر سال بڑی تعداد میں لوگ جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا پر جاتے ہیں۔ غور طلب ہے اگنی ویش نے مبینہ طور سے امرناتھ یاترا کو دھارمک پاکھنڈ کہا تھا اور پنجاب، ہریانہ ہائی کورٹ نے ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی کو منسوخ کرنے کی اگنی ویش کی عرضی کو خارج کردیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ نے صاف کہا کہ اگر اگنی ویش نے یہ رائے زنی کی تو وہ بچ نہیں سکتے۔ عدالت نے کہا اشخاص کو پبلک مقامات پربیان دینے میں احتیاط برتنی چاہئے کیونکہ لوگوں کو عام طور پر بولنے سے پہلے دس بار سوچ لینا چاہئے۔ غور طلب ہے کہ مئی میں جموں کے دورہ کے دوران اگنی ویش نے کہا انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ لوگ ایسی یاتراؤں پر کیوں جاتے ہیں۔ انہوں نے امرناتھ گپھا میں بننے والے برفیلے شیو لنگ کو ایک جغرافیائی واقعہ بتایا تھا۔اب سوامی جی سے سوال کیا جاسکتا ہے کہ آپ 'بگ باس' کے گھر میں کیا کررہے ہیں ، یہ پاکھنڈ نہیں تو اور کیا ہے؟ سوامی نے کہا کہ ان کا ماننا ہے 'بگ باس' پارلیمنٹ سے تو بہتر ہے۔
Anil Narendra, Big Boss, Daily Pratap, Reality show, Swami Agnivesh, Vir Arjun

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟