آئی ایس آئی کی جاسوس جیوتی ملہوترہ!

ہریانہ اور پنجاب پولیس نے پاکستان کی آئی ایس آئی کو خفیہ جانکاری مہیا کرانے کے الزام میں جن لوگوں کو حال ہی میں گرفتار کیا ہے ان میں ہریانہ کی ٹریول بلاگر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہے ۔ہریانہ پولیس کے مطابق جیوتی ملہوترا کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے کچھ مشتبہ اسٹوریز ملی ہیں ۔ان کے خلاف آرٹیفیشل سیکریٹ ایکٹ ( ہندوستان کی آئین کی دفعہ 152 کے تحت ان کی گرفتاری کی گئی ہے )گرفتاری کے بعد سے ہی جیوتی کے پاکستان دورہ کا کافی تذکرہ ہورہا ہے ۔جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب چینل اور انسٹاگرام پیجز کا نام ٹریول ودجو چلا رہی ہے ۔ان کے یوٹیوب چینل پر 3.79 لاکھ سے زیادہ سبسکرائبر ہیں اور انسٹاگرام پر 1.40 لاکھ فالوورس ہیں ۔انہوں نے دیس کے الگ الگ ریاستوں میں اپنے دورہ کے ویڈیو سے لے کر اپنی غیر ملکی دورہ کے کئی ویدیو ڈالے ہیں ۔جیوتی کی گرفتاری پاکستانی خفیہ آئی ایس آئی سے وابستگی و جاسوسی نیٹورک کے خلاف دیش کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعے تیز کرنے کے نتیجہ سے ہوئی ہے ۔دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جیوتی ملہوترا کو پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں بطور ایسڈ کے طور پر تیار کر رہی تھیں ۔جیوتی پر کئی طرح کے الزام لگے ہیں کہ کیسے وہ پاکستانی ہائی کمیشن کے رابطے میں آئی اور آگے کیا ہوا یہ سب تفصیلات میڈیا میں آچکی ہیں ۔انہوںدہرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔کام کی بات یہ ہے پاک خفیہ ایجنسیوں سے بھی وہ رابطے میں تھی اور یہاں تک کہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انہوںنے آپریشن سندور کی بھی خفیہ معلومات پاکستان کوپہچنائی ہیں ۔حصار کے ایس پی سشنگ کمار ساون نے بتایا کہ جیوتی پاکستان ہائی کمیشن میں کام کررہے دانش عرف احسان الرحمان کے رابطے میں تھی ۔یہ رابطہ اپریل 22 کو پہلگام حملے کے بعد بھارت پاک کے چار روزہ فوجی کاروائی سے بھی بنا رہا۔فی الحال یہ صاف نہیں ہے کہ جیوتی کے پاس فوجی معلومات تک سیدھی پہنچ تھی یا نہیں لیکن پاکستان انٹیلی جینس آپریشن کے سیدھے طور پر رابطے میں تھی ۔ایف آئی آر کے مطابق 2023 میں پاکستانی ویژا کے لئے درخواست کرتے وقت وہ دانش سے رابطے میں آئی تھی ۔جیوتی نے دو بار پاکستان اور چین کا ایک بار سفر کیا۔پی ٹی آئی کے مطابق حصار ایس پی کا کہنا ہے جیوتی پی آئی او کے رابطے میں تھی ۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق جیوتی پر پاکستان کے لئے جاسوسی کرنے اپنے میٹر کے ذریعے پاکستان کی اچھی ساکھ پیش کرنے کے کے لئے وہاں کے ہینڈلر سے سیدھے رابطے میں رہنے کا الزام ہے ۔جیوتی کے والد ہریس کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس افسر جمعرات کی صبح سادے کپڑوں میں 9 بجے آئے اور جیوتی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔پانچ چھ لوگ آئے اور آدھے گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی جس کے بعد تین موبائل ،لیپ ٹاپ لے لئے ۔انہوں نے کہا میری بیٹی سرکار کی اجازت سے پاکستان گئی تھی اس کی جانچ بھی کی گئی اور پھر ویزا دیا گیا اس کے بعد وہ پاکستان گئی تھی ۔رپورٹ کے مطابق جیوتی کے موبائل فون میں کوڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے کئی حکام کے نمبر ملے ہیں جن سے وہ مسلسل کانٹیکٹ میں رہتی تھی اور دیش کی انترم جانکاری اور اطلاعات ا ن تک پہنچا رہی تھی ۔حیران کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ دیش بھکتی کا لبادہ اوڑ ھ کر اپنی کرتوتوں کو انجام دے رہی تھی ۔ان لوگوں کی گرفتاریاں ہندوستانی ایجنسیوں کی یقینا بڑی کامیابی ہے لیکن ضروری ہے کہ جیوتی جیسے پاکستانی ایجنٹ کے پورے نیٹورک کو جڑ سے ختم کیا جائے ۔ان لوگوں تک بھی پہنچا جائے جو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے جڑے جاسوس سے ہوئی ۔دیش جہاں غیر ملکی طاقتوں سے لڑرہا ہے وہاں دیش کے اندر ان دشمن کے ایجنٹس سے نپٹا جائے ؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!