اسمرتی ایرانی کے ہارنے کی وجہ !

لوک سبھا چناو¿ کو لیکر سب سے چونکانے والے نتیجے اتر پردیش کے رہے ہیں ۔انڈیا گٹھ بندھن نے سارے اندازوں اور ایگزٹ پول کو غلط ثابت کر دیا ہے اور بی جے پی کے اکیلے مکمل اکثریت حاصل کرنے کی راہ میں روڈا اٹکا دیا ہے ۔ویسے تو اترپردیش کی کئی سیٹوں پر این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے امیدوار کے بیچ کئی دلچسپ چناو¿ دیکھنے کو ملے لیکن اس بار ریاست میں ایک سیٹ ایسی تھی جس پر چناو¿ شروع ہونے سے لیکر آنے والے نتیجہ پر سبھی کی نظریں لگی تھیں ۔یہ سیٹ تھی امیٹھی جہاں کانگریس کے پرانے ورکر اور لیڈر کشوری لال شرما نے بی جے پی سرکار کی بڑبولی ،مغرور وزیر اسمرتی ایرانی کو 1 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہرایا ۔انڈیا گٹھ بندھن خاص کر پرینکا گاندھی نے کشوری لال شرما کو چناو¿ جتانے کے لئے پوری طاقت لگا دی تھی ۔پرینکا نے نا صرف رائے بریلی میں اپنے بڑے بھائی راہل گاندھی کے لئے پوری محنت کی بلکہ امیٹھی میں کشوری لال شرما کے لئے بھی اتنی محنت سے کام کیا ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسمرتی ایرانی نے 2019 میں جب راہل گاندھی کو ہرایاتھا تو اس کے بعد راہل نے امیٹھی آنا بند کر دیا تھا ایسے میں سیاسی مبصرین کے درمیان ایسی بحث چھڑی کہ راہل گاندھی نے ہمیشہ کے لئے یہ سیٹ چھوڑ دی ہے ۔پرچہ داخل کرنے کے آخری دن سسپنس بنائے رکھنے کے بعد 3 مئی کی صبح انڈیا گٹھ بندھن نے امیٹھی سے کشوری لال شرما کو کانگریس کا امیدوار بنایا ۔بیشک کشوری لال شرماپچھلے 40سال سے امیٹھی رائے بریلی سے جڑے تھے لیکن کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ انہیں اسمرتی ایرانی کے خلاف اتارا جائے گا ۔کشوری لال کے آنے سے سارا دباو¿ اسمرتی ایرانی پر آگیا ۔سیاسی واقف کاروں کا خیال ہے کہ امیٹھی کی عوام نے مودی سرکار نے وزیر رہی ا سمرتی ایرانی کو لیکر خاصی ناراضگی تھی جنتا میں اسمرتی ایرانی کے برتاو¿ کو لیکر کافی غصہ تھا ۔مرکزی سرکار میں وہ وزیر تھیں لیکن انہیں پچھلے پانچ سالوں میں وکاس کا کوئی ٹھوس کام نہیں کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور بے روزگار ی کو لیکر جنتا اسمرتی ایرانی کا ساتھ نہیں دیا ۔وہ وہیں گوری گنج کے باشندے نے دعویٰ کیا کہ اسمرتی ایرانی نے کوئی کام نہیں کیا ۔جنتا کو ان سے بڑی امید تھی کیوں کہ وہ منتری ہیں علاقہ میں بہت کام ہوگا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔اسمرتی ایرانی کی ہار کی وجہ یہ بھی ہے کہ وزیراعظم نے جس طرح سے بھینس اور منگل سوتر جیسے بیان دیے اس سے جنتا میں ناراضگی تھی ۔2019 میں راہل گاندھی کی ہار کے بعد سے امیٹھی کی جنتا ناراض تھی لوگوں کو احساس ہوا کہ انہوں نے بہکاوے میں آکر ووٹ دے دیا ۔اور پلاسٹک کی طرف ہاتھ بڑھا دیا ۔ایک لڑکے نے کہا کہ جائس قصبہ میں ایک لیڈی ہاسپٹل ہے جو بند پڑا ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔علاقہ کی خواتین کے علاج کے لئے بڑا مسئلہ ہے لیکن اسمرتی ایرانی کے رہتے ہوئے اس کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ایم بی اے کی ایک طالبہ اسمرتی ایرانی کی ہار کی وجہ بتاتی ہے انہوں نے جنتا سے کنٹکٹ نہیں کیا ۔جب بھی وہ دورے پر آتی تھی جنتا سے نہیں ملتی تھیں کچھ چند لوگوں سے گھری رہتی تھیں ۔پچھلے پانچ سالوں میں راہل گاندھی سونیا گاندھی کی تنقید کے سوا کوئی کام نہیں کیا تھا ۔اسمرتی ایرانی کا کوئی کام زمین پر نہیں دکھائی دیا اور پچھلے پانچ سالوں میں امیٹھی ہی نہیں بلکہ پورے دیش کی جنتا بھارتیہ جنتا پارٹی سے تنگ اچکی ہے ۔دوسری طرف کشوری لال شرما امیٹھی کے گاو¿ں گاو¿ں تک جانتے ہیں اور انہوں نے ان سے کبھی رابطہ نہیں توڑا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟