بی جے پی کیلئے کیا عآپ چنوتی ہے؟
گجرات اسمبلی چناو¿ کا اعلان کسی دن بھی ہو سکتاہے ،گجرات میں بی جے پی حکومت ہے وہ اپنے اقتدار کو بنائے رکھنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے کیا بی جے پی کیلئے عام آدمی پارٹی و کانگریس کوئی چنوتی کھڑی کر سکتی ہیں؟ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھاجپا سرکار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہ گجرات ڈبل انجن والی نہیں نئے انجن والی سرکار چاہتا ہے ۔بھاو¿نگر ریلی میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو بھاجپا سرکار میں مختلف فرقوں گروپوں اور سرکاری ملازمین کے خلاف آندولن کرنے کیلئے درج سبھی جھوٹے مقدموں کو ترجیحاتی بنیاد پر واپس لے لے گی ۔ کیجریوال نے کہا کہ ڈبل انجن بہت پرانا ہوگیا ہے دونوں انجن 40سے 50سال پرانے ہیں ۔ ایک نئی پارٹی ،نئے چہرے ،نئے نظریہ ،نئی توانی اور ایک نیا سویرا نئی پارٹی آزماکر دیکھیں۔آپ اس کوشش میں کچھ نہیں گنوائیںگے ۔اس بار ہمیں موقع دیں وہیں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ گجرات میں بھاجپا کی بڑی لہر ہے اور اس بار پارٹی پچھلے سبھی ریکارڈ توڑ دے گی اور پھر سرکار بنائے گی ۔ اور بھاجپا سرکار 400سے زیادہ پارلیمانی سیٹیں جیت کر 2024میں تیسری مرتبہ اقتدار میں واپس آئے گی ۔انوراگ ٹھاکر نے بھاجپا کی گورو یاترا سے خطاب میں کہا کہ مودی کی قیادت میں ہندوعلامات کا سمان کیا گیا ایودھیامیں رام مندر ایک سچائی بن گیا ہے ۔کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پہلے ایک اٹلی کی خاتون وزیر اعظم کی بے عزتی کرتی تھی اب اٹلی اس کی ماں کی بے عزتی کررہا ہے۔ دہلی کے بعد عام آدمی پارٹی اسی سال پنجاب میں اپنی سرکار بنائی اور پنجاب میں کئے وعدوں کے مطابق ریاست کے لوگوں کو مفت بجلی مل رہی ہے 300یونٹ تک ۔عورتوں کو ہر مہینے 1000روپے دینے کا بھی گجرات میں بھی وعدہ کیا ہے بی جے پی مسلسل عآ پ کو ریوڑیاں بانٹنے کے الزام کو لیکر گھیر رہی ہے۔بی جے پی کے سامنے یہ چنوتی ہے کہ عآپ کے وعدوں سے کیسے وہ نمٹ پائے گی؟ عآپ کے میدان میں آنے سے بی جے پی کے ساتھ کانگریس کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ عام آدمی پارٹی جس ریاست میں مضبوط ہوئی اس ریاست میں کانگریس کا ووٹ بینک عآپ کی طرف کھسک گیا ہے دہلی میں بھی یہی ہوا اور پھر پنجاب میں اسے دہرایا گیا ۔ کانگریس کے کمزور ہونے کا فائدہ عام آدمی پارٹی ملے گا۔ اس سے بی جے پی کی چنوتی بھلے ہی کم لگ رہی ہو لیکن اگر مقابلہ تیکونہ ہوا تو بی جے پی کو نقصان اٹھا نا پڑ سکتا ہے کیوں کہ عام آدمی پارٹی بھاجپا کیلئے ایک بڑی چنوتی ہے ۔اس کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ بی جے پی مسلسل عام آدمی پارٹی پر حملہ آور ہے ۔بی جے پی کے نیتا بھلے کہہ رہے ہیں کہ گجرات میں بی جے پی کا مقابلہ کانگریس سے ہے لیکن بی جے پی کو زیادہ خطرہ عآپ سے ہے ۔گجرات اسمبلی کی 182سیٹیں ہیں اس میں سے بھاجپا کا کم سے کم 140سیٹیں جیتنے کا ٹارگیٹ ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں