اپوزیشن ایکتا کا ہوگا امتحان!

مودی سرکار کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کی جاری کوشش کے درمیان ہریانہ کی سرزمین پر اپوزیشن ایکتا کا امتحا ن ہو گا۔ کوششوں سے مل رہے اشاروں کے مطابق یہ غیر کانگریسی اپوزیشن کا محاذ بنے گا لیکن غیر کانگریسی پارٹیوں میں بھی الگ الگ رائے درمیان ریلی کی اصلی تصویر کو لیکر کئی طرح کی قیاس آرائیاں ہیں۔ انڈین نیشنل لوک دل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نتیش کمار ،شردپوار جیسے نیتا چودھری دیوی لال کی جینتی پر ہونےوالے پروگرام کو مرکزی سرکار کے خلاف بڑی مورچہ بندی کی شکل میں تیار کرنے کا مشورہ اوم پرکاش چوٹالہ دے چکے ہیں لیکن انڈین نیشنل لوک دل کو ہریانہ میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کو لیکر اپنی ہچکچاہٹ ہے ۔غور طلب ہے کہ انڈین نیشنل لوک دل چودھری دیوی لال کی جینتی پر 25ستمبر کو فتح آباد میں پروگرام منعقد کرنے جا رہی ہے اس کو ان لو سمان دیوس کی شکل میں مناتی ہے اس جینتی پر پارٹی میں بھاجپا مخالف کئی پارٹیوں کو ایک اسٹیج پر لانے کی کوشش کی ہے۔ پروگرام میں شرد پوار اور نتیش کمار کا آنا طے مانا جا رہاہے ۔لیکن ممتا بینر جی نے اپنے پتے نہیں کھولے ہیں ۔ کے سی آر کے موقف پر سب کی نظریں لگی ہیں فی الحال ممتا بنرجی کو بھی اس اسٹیج پر لانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے جس سے بڑا سندیش جائے ۔ عام آدمی پارٹی کو لیکر پوزیشن صا ف نہیں ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کچھ پارٹیاں اس پروگرام سے مختلف وجوہات سے دور رہ سکتی ہیں ۔ پچھلے دنوں انڈین نیشنل لوک دل کے چیف اوم پرکاش چوٹالہ نے گوروگرام میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ ملاقات کی تھی حالاں کہ چوٹالہ خاندان میں خاندانی پھوٹ کی وجہ سے ہر یانہ میں چوٹالہ کی پارٹی اپنا مضبوط جن آدھار کھو رہی ہے اور پارٹی 90اسمبلی سیٹوں میں سے صر ف ایک ہی سیٹ پر سمٹ گئی ہے ۔ اپوزیشن ایکتا کا پہیہ بن کر چوٹالہ اپنے ووٹ بینک کو واپس لانے کی مہم کے ساتھ لوک سبھا چناو¿ کے لحاظ سے بڑی مورچہ بندی کے تحت نتیش اور پوار جیسے لیڈروں کو اپنے ساتھ کھڑے ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ سمان ریلی کیلئے ان دونوں نیتاو¿ں کے علاوہ نیشنل کانفرنس کے فاروق عبداللہ آندھر ا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو اور سکھ بیر سنگھ بادل ،شرد یادو ،سپا کے نیتا کے سی تیاگی سمیت دیگر لیڈروں کو بھی ریلی کیلئے دعوت دی جا رہی ہے ۔پچھلے کئی برسوں میں یہ پہلا موقع ہو گا جس میں دیش بھر غیر بھاجپا غیر کانگریسی نیتا ایک اسٹیج پر ہوں گے ۔ 87سالہ بزرگ لیڈر چودھری اوم پرکاش چوٹالہ اپنی مہم میں کتنا کامیاب ہوں گے یہ تو وقت بتائے گا۔ لیکن یہ اسٹیج پوری اپوزیشن ایکتا کا سندیش دینے کے بجائے تیسرا مورچہ جیسی کوشش ثابت ہو سکتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟