پاکستان کی داغی نئی سرکار !

ہندوستان کے پڑوسی ملکوں میں سیا سی عدم استحکام کا دور جار ی ہے چاہے سری لنکا ہو یا پاکستان دونوں ہی ملکوں میں نئی حکومتیں بن گئی ہیں ۔پاکستان کی بات کر تے ہیں وہاں شہباز شریف کے دامن پر بھی داغ ہے اور وہ خود کئی گھوٹالوں اور بے ضابطگیوں سمیت چار بڑے الزامات ہیں ۔ ویسے شہباز خود کو بے گنا ہ بتاتے ہیں ۔لیکن ایک مجرمانہ کیس میں وہ ضمانت پر باہر ہیں ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف پر پاور پروجیکٹ میں رشوت لینے کے الزام ہے ۔ شہباز کے بیٹے اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہمزہ شریف پر بھی کرائم معاملوں کی ایک لمبی فہرست ہے ۔ ہمزہ اور شہباز دونو باپ بیٹے پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیس ہیں۔پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ کو 2019میں ڈرگ معاملے میںگرفتار ہو چکے ہیں ۔ اور چھ مہینے سزا کاٹ چکے ہیں ۔ شہباز شریف کی سرکار میں وزیر پلاننگ مہتاب اقبال کو ایک اسپورٹس کمپکس کی تعمیر کے گھٹالے میں ملوث پاکر مقدمہ درج کیا گیا ۔ بعد میں انہیں عدالت سے ضمانت ملی ہوئی ہے۔شہباز شریف پر چار بڑ ے مقدمے چل رہے ہیں ان میں ہاو¿سنگ کا معاملہ بھی شامل ہے2010میں اس معاملے میںآشیا نہ اسکیم کے ٹھیکے کو ختم کر دیا جس کے سبب 19کر وڑ روپے کا نقصا ن ہوا ۔ پاکستان نیشنل اکاو¿نٹ بیورو میں شہباز کو اس کا قصوروار ٹھہرایا گیا ہے ۔ دوسرا معاملہ آمدنی سے زیا دہ اثاثے کا ہے ان کے خاندان کے دیگر افراد کے پاس بھی آمدنی سے زیادہ پروپر ٹی پائی گئی ہے ۔اور ان کے خاندان کی تقریباً 23پروپرٹیوں کو پروف کیا گیا ۔ تیسرا معاملے رمضان شوگر مل سے جڑا ہے ۔ نیشنل اکاو¿نٹبل بیو رو کے مطابق پنجا ب کا وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران شہباز شریف نے اپنے بیٹو ں کو شوگر مل کے الاٹمنٹ میں گڑ بڑی کی تھی ۔بیو رو کے مطابق شہباز اور ان کے بیٹے ہمزہ نے پاکستان سرکار کے خزانے پر 21کروڑ کا نقصان کیا تھا۔ ایسے ہی چوتھا معاملہ ہودمبکا پیپر س ملز سے جڑا ہے ۔ اس میں شہبا ز شریف پر الزام ہے کہ انہیں نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار سے اربوں روپے کی رقم غیر قانونی کھاتوں سے ملی ۔ ویسے لاہو ر ہائی کورٹ نے بعد میں شہباز شریف کے خلاف عر ضی کو خارج کر دیا تھا دل کش حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم جس دن حلف لیا تھا انہیں اسی معاملے میںمقامی عدالت پیش ہونا تھا ۔عمران خاں نے پیپر ملز گھوٹالے میں شہباز کا نام آنے پر اشو بنا یا تھا کہ اس معاملے میں انہیں کیسے ضمانت ملی ۔پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے خاص مشیر حنیف عباسی جولائی 2018میں نارکوٹکس کے ایک معاملے میں کئی مہینے جیل کاٹ چکے ہیں۔ سمدھی کو نچلی عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ ہائی کورٹ نے 2019میں عباسی کو رہا کر دیا ۔ عمران کی پارٹی نے عباسی کی تقرری کے خلاف کورٹ میں عر ضی لگائی ہوی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟