امر جوان جیوتی :اپوزیشن اور مودی سرکار آمنے سامنے!

نئی دہلی میں واقع انڈیا گیٹ پر شہیدوں کے احترام میں پانچ دہائی سے روشن شمع امر جوان جیوتی کو نیشنل وار میموریل میں واقع امر چکر کی جیوتی میں ملا دیا گیا ہے ۔جمعہ کی دوپہر تقریب فوجی سمان کے ساتھ یہ کاروائی پوری ہوگئی ہے ایئر مارشل بلبھدر رادھا کرشن نے فوج کے سینئر حکام کی موجود گی میں جیوتی پر پھو ل مالا رکھی اس کے بعد چاروں لوو¿ں سے مشعل جلائی اسے قریب 300میٹر کی دوری پر وار میموریل لے جایا گیا جہاں ایئر مارشل نے مشعل جیوتی کو وار میموریل کے امر چکر کی لو سے ملا دیا۔26جنوری 1972کو امر جیوتی کو روشن کیا گیا تھا امر جوان جیوتی بھارت پاکستان کے درمیان 1971میں ہوئی جنگ کے شہیدوں کی یا د میں انڈیا گیٹ پر 26جنوری 1972کو اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے امر جوان جیوتی جلائی تھی ۔امر جوان جیوتی کو ملانے پر کانگریس کے اعتراض وزیر اعظم کے اس اعلان سے پہلے اپوزیشن اور مودی سرکار کے درمیان انڈیا گیٹ پر 70کی دہائی سے جل رہی امر جوان جیوتی کو لیکر ٹکراو¿ کی حالت پیدا ہو گئی ۔جمعہ کو ایسی خبریں آئیں کہ مر کزی سرکا ر نے امر جوان جیوتی کی لو کے پاس ہی نیشنل وار میموریل کی جیوتی کے ساتھ ملا دینے کا فیصلہ لیا ہے ۔اس خبر نے سیاسی رنگ لے لیاہے چوںکہ امر جوان جیوتی کا قیام کانگریس سرکارکے عہد میں ہوا تھا جبکہ نیشنل وار میوریل کی تعمیر مودی سرکا ر ،کانگریس نے اسے لیکر تنقید کر تے ہوئے اسے بی جے پی سازش قرار دیاہے پارٹی نے ٹویٹ کر لکھا:امر جوان جیوتی کو بجھا نا ان بہادروں کی ہمت اور قربانی کی توہین ہے جنہوں نے 1971کی جنگ میں پاکستان کے دو ٹکڑے کیے تھے ۔بہادری کی تاریخ کو مٹانے کی بھاجپائی سازش کو کوئی بھی حب الوطن برداشت نہیں کرئے گا ۔شہیدوں کی توہین کو مودی سرکا یہ رویہ بہت نفرت آمیز ہے ۔کانگریس نیتا راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کر اس پر نقطہ چینی ہے اور ساتھ ہی کہا اسے دوبارہ جلا جائے گا سرکا رکے قدم کا بہت دکھ کی بات ہے ہمارے بہا در جوانوں کیلئے امر جوان جیوتی کو پھر سے جلائیں گے ۔وہیں کانگریس لیڈر منیش تیواری نے کہا کہ امر جوانی جیوتی کو بجھا نا تاریخ کو مٹانے جیسا ہے ۔امر جوان جیوتی ان 3483بہادر فوجیوں کا احترام کرتی ہے جو پاکستان کو دو حصوں میں بانٹ کر ساو¿تھ ایشیا کا نقشہ پھر سے بنایا ۔ یہ بد قسمتی ہے کہ بنگلہ دیش کے آزادی کے 50برس میں سرکار آزادی کے بعد ہندوستانی تاریخ کے اس شاندار دور مٹانے میں لگی ہوئی ہے ۔امر جوان جیوتی ہماری قومی جذبے کا حصہ ہے اور دیش کے ایک ارب سے زیا دہ لوگ اسے نمن کرتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں کانگریس کے علاوہ راشٹریہ جنتا دل کے راجیہ سبھا ایم پی منوج کمار جھا نے بھاجپا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتاہوں کہ ہندوستان کے قابل فخر تاریخ کا کوئی اشتراک نہیں رہا‘اس کا مطلب یہ تونہیں کہ امر جوان جیوتی کے لو کو بجھا دو اور ایسے صلاح آپ کو کون دیتا ہے ؟آپ کونسی روایتیں قائم کررہے ہیں؟ تاریخ کیسے آپ کو یا د رکھے گی؟ کانگریس کا خیال ہے کہ چوںکہ امر جوان جیوتی ان کے وقت میں بنی اور اسے مٹانے کی کوشش25 مودی سرکار کر رہی ہے وہیں بھاجپا کے ترجمان سمبت پاترا نے صفائی پیش کی کہ امر جوان جیوتی کو لیکر بہت سی غلط فہمیاں پیدا کیں جارہی ہےںاور اس کو بجھا نہیں جارہاہے بلکہ اسے نیشنل وار میموریل کی جیوتی سے ملا یا جارہا ہے ۔واضح ہو نیشنل وار میموریل کا افتتا ح 25فروری 2019وزیر اعظم کو کر نا تھا ۔لیکن یہ میموریل انڈیا گیٹ سے تقریبا 400 میٹر کی دوری پر ہے دونوں ہی جگہیں انڈیا گیٹ کمپلیکس میں آتی ہیں ۔انڈیا گیٹ 1931میں بنا یا گیا تھا ۔جو برطانوی انتظامیہ کی فوج کے ساتھ جنگ میں مارے گئے تھے۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟