ہریدوار استھی وسرجن کو صرف چار لوگ ہی جاسکیں گے !

اتراکھنڈ ریاست کے باہر سے ہریدوار میں استھی وسرجن کیلئے چار سے زیادہ لوگ نہیں آپائیں گے اور وسرجن میں آنے کیلئے بھی آنے سے پہلے پورٹل پر رجسٹریشن اور 72گھنٹے پہلے آر ٹی پی سی آر نی گیٹو رپورٹ ضروری ہوگی ضلع مجسٹریٹ سی روی شنکر نے کووڈ کرفیو میں ایس او پی کے سختی سے تعمیل کرائے جانے کے سخت احکامات دیئے ہیں مڈایوں کے بعد سے ہریدوار میں کورونا کا قہر کا برپا ہے انفیکشن کا پھیلا و¿ روکنے کیلئے کوود کرفیو لگانا پڑا 28اپریل سے مرحلے وار کرفیو بڑھ رہا ہے اب 25مئی تک لاگو کرفیو میں انتظامیہ نے سختی بڑھا دی ہے ان میں استھی وسرجن کرنے والے لوگ بھی ان پابندیوں سے گزرنا پڑے گا ضلع میں آمد کے لئے گیارہ بارڈر ہے ضلع مجسٹریٹ سی روی شنکر کے مطابق باہری ریاستوں سے ہریدوار استھی وسرجن کیلئے صرف چار لوگ ہی آپائیں گے اور جن کے پاس آر ٹی پی سی آر رپورٹ نہ ہونے پر بارڈر یا رینڈیم بارڈر پر سیمپل کے بعد ہی ہریدوارمیں انٹری ملے گی سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں میں صرف پچاس فیصدی لوگ ہی آجا سکیں گے استھی وسرجن کیلئے آنے والے چار لوگ کارمیں نہیں یو ایس وی آٹھ سیٹوں والی یو ایس وی سے آنا ہوگا دیش کی کچھ ریاستوں میں یہ رواج ہے کہ لوگ کسی بھی رشتے دارکی موت کے بعد ہریداور میں استھی وسرجن کو لیکر پورے پریوار سمیت آجاتے ہیں خاص کر راجستھان کے لوگ ویسے بھی کووڈ کے سبب دیش میں موتوں کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے اسی بھیڑ سے کورونا انفیکشن زیادہ نہ پھیلے اس کی احتیاط کے لئے ضلع انتظامیہ کو استھی وسرجن میں شامل افراد کی تعداد میں کٹوتی کرنی پڑی ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟