ٹیکہ لگانے سے کچھ افراد کو پریشانی ہوئی !

کورنا وائرس کے خلاف ویکسی نیشن کے پہلے دن دہلی میں 52لوگون کو ویکسین کا انجیکشن لگانے کے بعد کچھ بے چینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی ہے ان میں سے ایک شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔جو زیر علاج ہے نئی دہلی میں چار لوگوں کو ویکسین انجیکشن لگنے کے بعد ہلکی سی الرجی کے اثرات سامنے آئے ۔دیش میں دہلی میں پہلی بار 52ہیلتھ ملازمین کو یہ ٹیکہ لگائے گئے تھے ۔ان کی نگرانی گھر پر ہی رکھ کر کی جائے گی ۔صرف ایک ملازم کو ای ایف آئی سنٹر بھیجنے کی نوبت آئی دہلی سرکار کے مطابق راجدھانی کے سبھی گیارہ اضلاع میں 8117لوگون کو ٹیکہ لگایا جاناتھا لیکن 4,319ملازمین کو ہی ٹیکہ لگ سکا ۔ان مین سے 52افراد کو دکتوں کا سامنا ہوا ۔سرکار کا کہنا ہے کہ دہلی کے 11اضلاع میں سے صرف دو ضلعے ایسے ہیں جہاں ویکسین کے مضر اثرات دیکھنے کو نہیں ملے ۔حکومت نے بتایا کہ نارتھ دہلی میں ایک ایسٹ دہلی میں پانچ نارتھ ویسٹ میں چار ایسٹ دہلی میں چھ سینٹرل دہلی میں دو ساو¿تھ دہلی میں گیارہ نئی دہلی میں پانچ ساو¿تھ ویسٹ میں گیارہ اور ویسٹ ضلع میں چھ لوگون کو ٹیکہ لگانے کے بعد دکت آئی ہے ۔کل ملا کر کہا جائے گا کم تعداد میں لوگوں نے ٹیکہ لگانے کا کوئی مضراثر نہیں پڑا ۔جیسے جیسے ویکسی نیشن آگے بڑھے گی ممکن ہے اور زیادہ مضر اثرات سامنے آجائیں ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟