درجہ حرارت صفر تک گرا کہرے سے تھم گئی زندگی!

راجدھانی دہلی میں سردی نے سارے ریکارڈ توڑ دئے ہیں۔ پیر کے روز نہ صرف کم از کم درجہ حرارت پچھلے پانچ برسوں کے سب سے نچلے سطح پر پہنچ گیا بلکہ راجدھانی میں سب سے ٹھنڈے دن کی شروعات ہوگئی۔راجدھانی میں پیر کو شملہ کے مقابلے سب سے زیادہ سردی تھی۔ دہلی میں درجہ حرارت4.2 ڈگری تک پہنچ گیا تھا جبکہ شملہ میں6.2 رہا۔ کبھی کسی نے سوچا نہ تھا کہ پہاڑوں سے زیادہ میدانی علاقوں میں سردی پڑے گی۔ گھنے کہرے سے دہلی میں ٹریفک ٹھپ ہوا۔ اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے قریب20 پروازیں روانہ نہ ہوسکیں اور50 ٹرینیں 12-18 گھنٹے تک لیٹ ہوئیں۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ کے بالائی علاقوں میں مسلسل برفباری جاری ہے۔ پہلگام میں درجہ حرارت-3.6 ڈگری سیلسیس پر ہے۔ہمالیہ کے کالپا میں درجہ حرارت -0.1 ڈگری سیلسیس پر رہا۔ اترپردیش میں 24 گھنٹے کے اندر21 لوگوں کی جانیں سردی سے گئیں۔ بنارس ،میرٹھ، الہ آباد، گورکھپور میں رات کا درجہ حرارت صفر تک پہنچ گیا ہے۔ پرتاپ گڑھ ضلع میں سب سے زیادہ کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا گیا۔ راجدھانی میں پڑ رہی کڑاکے کی سردی نے بدھوار کو اپنا پچھلا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ منگلوار کے مقابلے میں بدھوار کو زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت بسلسلہ ایک ایک ڈگری سیلسیس کی گرواٹ آئی اور کہرہ چھایا رہا اس کی وجہ سے یمنا ایکسپریس وے میں اب تک کا سب سے بڑا حادثہ رونما ہوا۔ یہاں پر ایک ساتھ 70 سے زیادہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے یہ سب سے بڑا حادثہ بن گیا۔ اب سے پہلے کہرے کے چلتے یمنا ایکسپریس وے پر پچھلے 22 سال اور نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا اور ایکسپریس وے پر چار سال پہلے25 گاڑیاں ٹکرائی تھیں۔ بدھوار کو ہوئے حادثے میں سب سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے اور کئی موتیں بھی ہیں۔حادثے کے لئے کہرے کے ساتھ ڈرائیوروں کی لاپروائی بھی ذمہ دار ہے۔دھند کی وجہ سے30 سے50 میٹر تک کوئی چیز دکھائی نہیں دی لیکن کئی لوگ100 سے زیادہ کی رفتار سے چل رہے تھے۔ قریب صبح ساڑھے آٹھ بجے زیرو پوائنٹ سے 24 کلومیٹر دور ٹول پاس پر ایک کے بعد ایک 70 گاڑیاں ٹکراتی گئیں۔ حادثے میں بی ایچ ایل کے جنرل منیجر اور ڈپٹی منیجر کی موت ہوگئی۔ کئی غیر ملکی سیاحوں سمیت 22 لوگ زخمی ہوئے۔ الزام یہ ہے پولیس ملازمین نے وصولی کے لئے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ دیا تھا جس کے بعد ڈرائیور نے اچانک بریک لگادیا اور گھنے کہرے میں گاڑیاں ٹکراتی چلی گئیں۔ این سی آر سمیت شمالی بھارت میں کڑاکے کی سردی سے ابھی تک کوئی راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی ہے۔ این سی آر میں ہنڈن کا درجہ حرارت تو 2.3 ڈگری تک سردی بڑھنے کی پیشگوئی محکمہ موسمیات نے کردی ہے۔ اگلے تین دن میں درجہ حرارت کم ازکم 2.3 ڈگری تک اور گرے گا۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

ہریانہ میں غیر جاٹوں کے بھروسے بھاجپا!