ایران کا موساد سے بدلہ!
اسرائیل کے ایران پر حملے کی شروعات کے بعد سامنے آئی رپورٹوں سے صاف اشارہ ملتا ہے کہ جنگ کا مورچہ آسمان نہیں ،بلکہ زمین میں بھی پہلے سے ہی کھل چکا تھا۔کافی ثبوت سے ایران نے گہری خفیہ اور آپریشنل گھس پیٹھ کے ذریعے اسرائیل میں تیاری کررہا تھا ۔حالانکہ ایرانی حکام پہلے بھی یہ اندیشہ جتا چکے ہیں کہ اسرائیل ایرانی سیکورٹی فورسز میں دراندازی کر سکتا ہے ۔لیکن اس پورے واقعہ میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا رول اہم ترین رہا ۔اسرائیل عام طور پر موساد کے کام کاج پر رائے زنی نہیں کرتا اور ایران میں کررہی کاروائیوں میں دوسری خفیہ ایجنسی بھی شامل ہوسکتی ہیں ۔پھر بھی ایسا ماناجاتا ہے کہ موساد نے ایرانی زمین پر حقاق کی پہچان اور کاروائیوں کو انجام دینے میں اہم رول نبھایا ۔کئی میڈیا رپورٹوں اور کچھ اسرائیلی حکام کی رائے زنیوں سے صاف ہوتاہے کہ ایران کے اندر اینٹی - سب مرین سسٹم میزائل گودام ،کمانڈ سنٹرس اور چنندہ ٹاپ ملیٹری اور سائٹس کو نشانہ بنا کر ایک ساتھ اور بے حد ٹھیک حملے کئے گئے۔یہ حملے ان خفیہ سرگرمیوں کے ذریعے ممکن ہو پائے جو لمبے عرصے سے ایران کے اندر سرگرم تھیں ۔اسرائیلی حملوں میں نہ صرف ایران کے فوجی اور نیوکلیائی پلانٹس کو نشانہ بنایا بلکہ دیش کے اندر ان کی خفیہ صلاحیتوں کو بھی سنگین نقصان پہنچایا ۔ادھر ،اسرائیل کے ساتھ زبردست لڑائی کے بعد ایران نے گرفتاریوں اور موت کی سزا دینے کا موساد سے بدلہ لینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ایجنوں نے ایرانی خفیہ سروسز میں بہت ہی پختہ ڈھنگ سے دراندازی کر لی ہے ۔ان حکام کو اس بات کا پتہ ہے کہ ایران کے ہائی پروفائل لیڈروں کا جس طرح سے قتل ہوا ہے اس میں اسرائیلی فوج کو دی خفیہ ایجنٹوں سے ملی جانکاریوں کا ہاتھ رہا ہوگا ۔اسرائیل نے حالانکہ لڑائی میں ایران کی اسلامی ریوولوشنری گارڈ کور کے کئی سینئر کمانڈروں اور نیوکلیائی سائنس دانوں کو مارڈالاتھا ۔ایرانی حکام نے اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو پھانسی دے دی ہے ۔تہران نے جنگ بندی کے ایک دن بعد جہاں تین موساد جاسوسوں کو پھانسی دی وہیں فوج نے 700 سے زیادہ ایراقی تعلق رکھنے والے جاسوسوں کو گرفتار کیا ہے ۔اس کے علاوہ ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوںنے حالیہ ہفتوں میں تہران اور دیگر شہروں میں موساد کے ایجنٹوں کے ذڑیعے کنٹرول کئی زیر زمین ڈرون سروسز کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔ان تین موساد ایجنٹوں کی ایرانی شہر ارمیا میں پھانسی دی گئی ۔ایرانی سپریم کورٹ نے ان کی موت کی سزا کو برقرار رکھا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے یہ لمبی قانونی کاروائی کے بعد ہوا تھا ۔تین لوگوں کی پہچان ادریس علی ،آزاد رضائی اور رسول احمد کی شکل میں ہوئی ہے ۔ان پر الزام تھا کہ تینوں لوگوں نے اسرائیل کی ایجنسی موساد کو مدد کرکے اہم ترین ایرانی ہستیوں کے لئے ایران کے اندر ہی بم اور تباہ کاری اور سامان کی اسمگلنگ کی تھی ۔زمین پر کرپشن فیضاد فل اینرجی اللہ کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ چھیڑنے کا الزام لگایا تھا ۔ایرانی ٹی وی رپورٹس کے مطابق عدلیہ ریکارڈ بتاتے ہیں کہ ان افراد نے پڑوسی دیش میں ایک اہم موساد ایجنٹ کے ذریعے سے پینے والی چیزوں کی اسمگلنگ اور اسی کو پلا کر کسی ایرانی شخص کو مار سکتے تھے ۔جیسا میں نے کہا کہ ایران میں موساد سے بدلا لینا شروع کر دیا ہے اور گھر کے اندر دشمنوں کی صفائی شروع کر دی ہے ۔
(انل نریندر)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں