بھارت میں ایف - 35 بی کا اترنا پراسرار !

کیرل کے ترواننت پورم ہوائی اڈے پر کچھ دن پہلے سنیچر کے روز رات ایک انتہائی جدید ترین برتانوی اسٹیلف فائٹر جیٹ ایف - 35 بی کی ایمرجنسی لینڈنگ نے نہ صرف ہماری سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا ،بلکہ سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کا بازار بھی گرم کر دیا ۔یہ وہی ایف 35 بی ہے جسے امریکہ کی لاک ہیڈ مارٹن کمپنی نے بنایا ہے اور جو نیٹو ممالک کا حکمت عملی ہتھیار مانا جاتا ہے ۔یہ امریکہ کا سب سے جدید ترین 5ویں جنریشن کا اڈوانس جیٹ جنگی جہاز ہے ،جسے امریکہ بھارت کو بیچنے کی کوشش و دباﺅ ڈال رہا ہے ۔لینڈنگ کی وجہ :اندھن یا تکنیکی گڑبڑی یا پھر بھارت کی جاسوسی ؟شروعاتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کے جہاز کی اندھن ختم ہونے کے سبب اسے لینڈنگ کرنی پڑی۔لیکن بعد میں سامنے آیا کے ہائیڈرولک سسٹم میں سنگین خرابی آ گئی تھی ۔اور یہ تکنیکی گڑبڑی اتنی سنگین تھی کے جہاز نہیں اڑ سکا ہے ۔اور ابھی بھی ترواننت پورن ہوائی اڈے پر کھڑا ہے رائل نیوی کے جنگی بیڑے ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے راتوں رات ماہرین کو ہلیکاپٹر کے ذریعہ بھیجا گیا تاکہ مرمت کے بعد فورن اڑان بھر سکے ۔لینڈنگ کے بعد جہاز سے ایک پل کے لئے بھی دور نہیں ہونا چاہتا پائیلٹ جب تکنیکی ٹیم نہیں پہنچی وہ ائر رائڈ پر ہی جہاز کے پا س ایک کرسی پر بیٹھا رہا اس دوران ائر فورس کے انٹی گریٹیڈ ائر کمانڈ اینڈ کنڑرول سسٹم میں جہاز کو ٹریک کرکے اس کی پہچان کر لی ۔اس ایف - 35 بی کو لیکر سوشل میڈیا پر طرح طرح کی سازش کی کہانیاں چلتی رہی کچھ ڈیفنس ماہرین اور ویری فائڈ اکاﺅنڈس کا کہنا ہے کے یہ انڈین ائر فورس سیکیورٹی سسٹم کی پرخ بھی ہو سکتی ہے ۔جیسے یہ دیکھنا کے بھارت کے راڈار کس اسٹیلتھ جہاز کو پکڑ سکتے ہیں یا نہیں؟خاص کر جب تک بھارت میں حال ہی میں آپریشن سندور کے تحت چین اور پاکستان کے پاس آئے ڈرون اور میزائلوں کو روک کر اپنی ائر ڈفینس صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے ۔کیا ایمرجنسی تھی یا ؟اسلی یا کوئی حکمت عملی پلان؟ اس سوال کا کوئی سرکاری جواب اب تک نہیں ملا ہے لیکن بھارت کی چاکسی نے ایک بات تو صاف کی کر دی ہے کی انڈین ائر فورس اور اے ٹی سی کی کارروائی تیز اور پختہ اور پیشہ ور تھی ۔برتانوی باہریا پہلے جیٹ کو ہینگر میں نہیں لے جا نا چاہتی تھی انہیں ڈر تھا کے جیٹ کی تکنیکی جانکاری دوسرے لوگ دیکھ سکتے ہیں ۔دو ہفتہ انکار کے بعد برتانیا نے آخر کا ر پھنسے جہاز کو ترواننت پورم ائر پورٹ کے ہینگر میں لے جانے کی راضامندی دے دی ۔برتانوی نیوی کا ڈر ہے کے کہیں بھارت یا دوسرے دوست ملک (روس)جیٹ کی خاص تکنیک کو نہ دیکھ سکیں اور اسے انالئز کرکے کاپی نہ کرلیں ایف - 35 بی 5 ویں پیڑھی کا امریکی بنایا گیا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ہے اور سب سے ڈولپ ہے ۔تاریخ کا سب سے مہنگا فائٹر جیٹ پروگرام ہے ۔ایف - 35 بی ملٹی رول والا جہاز ہے اس میں ہوائی اور زمینی جنگ میں مدد اور الیکٹرانک جنگ میں مہارت رکھتا ہے ۔یہ الیکٹرنک جنگ خفیہ جانکاری لینے ہوا سے زمین اور ہوا سے ہوا میں ایک ساتھ مشن چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس کے سینسیکس سے جمع ہوئی جانکاری اپنی کمان سینٹر کو محفوظ طریقہ سے بھیج سکتا ہے ۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

سیکس ،ویڈیو اور وصولی!