جیل میں جھاڑ و لگائے گا ،بھینس نہلائے گا!

سابرمتی سینٹرل جیل میں بند عتیق احمد جھاڑو لگانے کے ساتھ بھینس کو بھی نہلائے گا۔ اس کے لئے اسے روزانہ 25روپے محنتانہ کے طور پر ملیںگے ۔ اسے امیش پال اغوا معاملے میں با مشقت عمر قید کی سزا ہوئی ہے۔ عتیق جیل میں قید نمبر 17052ہے ۔جھاڑو لگانے ،بھینس کا دودھ نکالنے کے ساتھ ہی اسے کارپینٹر کاکام بھی کرنا ہوگا۔اس کے ساتھ ہی اسے کھیتی بھی کرنی ہوگی۔اور دیگر مویشیوں کا بھی دھیان رکھنا ہوگا ۔عتیق کو دو جوڑی قیدیوں کے کپڑے دئے گئے ہیں اس میں سفید کرتا ،پاجامہ ،ٹوپی اور شال بھی شامل ہے۔عتیق کا بینک کھاتہ بھی کھول دیا گیا ہے جس میں اسے یومیہ اجرت کے طور پر ملنے 25روپے جمع کرائے جائیںگے ۔عتیق کو جیل میں بے ہنر کاریگر کے زمرے میں رکھا گیا ہے۔ اگر اسے ہنر مند کاریگر کے زمرے میں رکھا جاتا تو چالیس روپے یومیہ ملتے ۔ اسے جیل کا کھانا بھی کھا نا پڑ رہا ہے ۔ امیش پال قتل کانڈ میں شامل شوٹروں کی کار میں رائفل رکھنے والے عتیق احمد کے بھروسے مند نوکر ساروپ عرف شارخ فرزند شمشیر ،باشندہ پنڈوری ،ضلع کوشامبی کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کر لیا ہے ۔ اس کے پاس سے طمنچہ دوکارتوس بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ قتل کے بعد عتیق کی بیوی شائشتہ پروین نے اسے 50ہزار روپے دئے تھے جو شاہ رخ ارمان کے بھائی تک پہنچائے تھے۔وہ چکیہ میں عتیق کے سسر سے مل کر لوٹ رہا تھا،کو میرٹھ سے گرفتار کیا ۔ مافیا عتیق کا بہنوئی ڈاکٹر اخلاق بھی امیش پال قتل کی شازس میں 24فروری کو قتل سے پہلے شوٹر اس کے گھر پر روکے تھے ۔قتل کے اگلے دن 25فروری کو شوٹر گڈو مسلم دو ساتھیوں کے ساتھ یہاں پہنچا ،تینوں شوٹر وںنے رات بھر ڈاکٹراخلاق کے گھر گزاری ۔واردات کے بعدروڈویز بس سے فرار ہو گئے تھے ۔ یہاں ٹھہر نے تک کا واقعہ سی سی ٹی وی میں بھی قید ہے۔ایس ٹی ایف نے سنیچر کی رات میرٹھ سے اخلاق کو گرفتار کیا تھا ۔ اس نے قبولہ ہے کہ گڈو مسلم کے دوسری جگہ بھاگنے سے پہلے اسے 50ہزار روپے دئے تھے ،۔ اخلاق سابرمتی جیل میں بند عتیق احمد اور بریلی جیل میں بند اشرف سے موبائل پر مسلسل باتیں کیا کرتا تھا۔ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟