کھلم کھلادھوکہ دھڑی !

مالیاتی ریسرچ کمپنی ہیڈن برگ نے الزام لگایا ہے کہ اڈانی گروپ کھلم کھلا شیئروں میں گڑبڑی کر رہے ہیں اور کھاتہ دھوکہ دھڑی میں شامل رہا ہے ۔جعل سازی کے الزامات کے بعد اربوں روپے کا نقصان جھیلنے پر ہندوستانی ارب پتی گوتم اڈانی نے ریسرچ کمپنی کے دعوو¿ں کا جواب دیا ہے ۔ وہیں ہیڈن بر گ نے جواب میں کہا ہے کہ وہ اپنی رپورٹ پر پوری طرح قائم ہے ۔ ایشیا کے سب سے امیر آدمی نے کہا کہ ان کی فرم پر شیئر وں میں کھلے عام دھاندھلی اور کھاتہ جعل سازی کرنے کے الزام لگائے ہیں جو ٹھیک نہیں ہے ۔گوتم اڈانی کی کمپنی اڈانی گروپ نے امریکی سرمایہ کاری فرم کی رپورٹ کو گمراہ کن اور چنندہ غلط جانکاری دینے کا الزام لگا یا ہے۔ ریسرچ کو ظاہر کئے جانے کے بعد اڈانی گروپ کو اپنے شیئر وں کی قیمت میں قریب 11ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ اب اڈانی گروپ نیویارک کی ہیڈن بر گ ریسر چ کمپنی پر قانونی کاروائی پر غور کر رہا ہے۔ ادھر ہیڈن برگ نے کہا کہ وہ اپنی رپورٹ میں درج حقائق پر قائم ہیں اور امریکہ کی کسی بھی کورٹ میں اڈانی کی قانونی کاروائی کا خیر مقدم کریںگے۔ ہیڈن برگ ریسرچ نے کہا کہ وہ کسی طرح کی قانونی کاروائی کیلئے تیار ہے اور ہماری رپورٹ آنے کے بعد اڈانی نے 36گھنٹوں کے اندر ایک بھی سنگین مسئلے پر جواب نہیں دیا ہے ۔ہم نے رپورٹ کے نتیجے میں 88پختہ سوال پوچھے تھے جوکہ ہمارے مطابق کمپنی کو اپنے آپ کو بے قصو ر ثابت کرنے کا مو قع دیتا ہے۔ ابھی تک اڈانی نے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیا ہے ۔ ساتھ ہی جیسا کہ ہمیں امید تھی اڈانی نے دھمکی کا راستہ چنا انہوںنے میڈیا کو ایک بیان میں ہمار ی 106صفحات کی 32ہزار الفاظ کی اور 720سے زیادہ مثالوں کے ساتھ وہ سالوں میں تیار کی گئی رپورٹ کو بنا ریسر چ کے بتایا ہے اور کہا کہ ہمارے خلاف سزا کی کاروائی کیلئے امریکہ اور ہندوستانی قوانین کے تحت جائز تقاضوں جائزہ لے رہے ہیں ۔جہاں تک کمپنی کے ذریعے قانونی کاروائی کی دھمکی کی بات ہے تو ہم صاف کرتے ہیں کہ ہم اس کا خیر مقدم کریںگے ۔ اگر اڈانی سنجیدہ ہیں تو امریکہ میں کیس دائر کرنا چاہئے ۔ اپنی رپورٹ میں ہیڈن برگ نے اڈانی پر کارپوریٹ دنیا کی سب سے بڑی دھوکہ دھڑی کا الزام لگایا ہے۔یہ الزام ایسے ہیں وقت آگیا ہے کہ جب اڈانی گروپ کی شیئر وں کی عام فروخت لانچ ہونے والی ہے رپورٹ میں ماریشش اور کیربئن جیسے غیر ملکی ٹیکس ہیون میں موجود کمپنیوں پر اڈانی گروپ کی ملکیت پر سوال کھڑا کیا ہے ۔ہیڈن برگ نے کہا ہے کہ ریسرچ کو لیکر اڈانی گروپ کے سابق سینئر حکام سمیت کئی اشخاص کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے ۔ہزاروں دستاویزوںکا جائزہ لیا گیا ۔قریب 6ملکوںمیں جاکر حالات کا پتہ لگا یا گیا ہے ۔ کیا اب اڈانی کا گبارہ پھٹے گا؟ (انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟