Translater
10 اپریل 2022
ستروگھن سنہا کی لڑائی اب آسنسول میں !
پٹنہ لوک سبھا حلقے کی لڑائی اب مغربی بنگال کے آسنسول لوک سبھا کے ضمنی چناو¿ تک پہونچ گئی ہے ۔اور یہ اب پوری بہاری انداز میں لڑی جارہے۔ وہاں پر ترنمول کانگریس کے امیدوار اور بہاری بابو ستروگھن سنہا کو روکنے کے لئے پٹنہ کے دونوں ایم پی روی شنکر پرساد اور رام کرپال یادو آسنسول میں پڑاو¿ ڈالے ہوئے ہیں روی شنکر پرساد پٹنہ صاحب جب کہ رام کرپال یادو پاٹلی پوتر سے ایم پی ہیں دونوں مرکزی وزیر رہ چکے ہیں اب یہ دونوں بنگال میں بہاری بابو کو بہاری طریقہ سے گھیرنے کی کوشش کریں گے لیکن لڑائی بھلے ہی بنگال کی سرزمین پر لڑی جارہی ہے ۔لیکن ان کی پوری کہانی بہاری انداز میں قلمبند کی جارہی ہے آسنسول میں پٹنہ لوک سبھا چناو¿ کا منظرایک بار پھر نظرائے گا ۔پٹنہ میں روی شنکر بنام رامو دھن میں دونوں آمنے سامنے تےھے ۔البتہ روی شنکر پرساد ان کے سامنے امیدوار نہیں ہوں گے لیکن بھاجپا امیدوار سارتھی ہوں گے ۔روی شنکر پرساد کے پہلے ستروگھن بھی پٹنہ صاحب سے بھاجپا کے ایم پی تھے لیکن بعد میں ان کی پارٹی سے دوری بڑھتی گئی اور پھر وہ پوری طرح باغی ہو گئے اس کے بعد روی شنکر نے بھاجپا کو اپنا امیدوار بنایاتھا ۔ستروگھن سنہا نے تب کانگریس کا ہاتھ پکڑا ۔تب انہیں ہار ملی ۔بہاری بابو پٹنہ کی ہار کا بدلا لینے کے لئے بے چین ہیں ۔ممتا بینرجی کے سہارے وہ روی شنکر پرساد کو چناوی میدان میں درپردہ طور پر ہی پٹخنی دینے کی تیاری کررہے ہیں ۔بابل سپریو کے بھاجپا چھوڑنے کے بعدآسنسول سے سیٹ خالی ہوئی ہے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ کا طنز: آنسو نقلی ہیں
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ ایران میں اتنی بڑی تعداد میں لوگ آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتم سنسکار می...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
جو لوگ بھی اسرائیل اور اس کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ موساد سیاسی قتل کروانے میں ماہر ہے ۔اسرائیل کی تاریخ میں ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں