کیا بابا رام دیو کو ریڈ الرٹ کے سبب لندن میں روکا گیا؟

یوگ گورو بابا رام دیو کو لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر روکنے اور پوچھ تاچھ کی وجہ سے ابھی تک صاف نہیں ہوا کہ بابا رام دیو کو روک کر ان سے امیگریشن اور کسٹم حکام نے 6 گھنٹے سے زیادہ پوچھ تاچھ کیوں کی تھی؟ اگلے دن سنیچر کو بھی پوچھ تاچھ کا سلسلہ جاری رہا۔ سنیچروار کو بابا اپنے ایک برطانوی ایم پی کے ساتھ ہوائی اڈے پوچھ تاچھ کے لئے پہنچے تھے۔ تھوڑی دیر بعد ہی انہیں جانے کو کہہ دیا گیا۔ دو دن کی اس پوچھ گچھ میں ابھی تک تفصیل سامنے نہیں آ سکی کہ اس کا کیا مقصد تھا؟ ذرائع کے مطابق رام دیو سے دوسرے دن ویزا کے بارے میں سوال کئے گئے تھے۔ موضوع تھا ٹورسٹ ویزا یا بزنس ویزا۔ حالانکہ پوچھ تاچھ کے اسباب کو لیکر الگ الگ دعوے کئے جارہے ہیں۔ اس سے پہلے رام دیو نے بھی کہا کہ انہیں پوچھ تاچھ کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران بھارت سرکار سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔ بابا نے الزام لگایا کے ان کے خلاف ریڈ الرٹ جاری کر برطانوی حکام کو گمراہ کیا گیا تھا۔ بابا نے دعوی کیا کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں شامل نہیں ، نہ ہی کوئی غلط کام کیا۔ بابا نے کہا انہوں نے کسٹم حکام سے مسلسل اس پوچھ تاچھ کی وجہ جاننی چاہی لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ وہ صرف یہ کہتے رہے کے اس کے بارے میں ابھی نہیں بتایا جاسکتا۔بابا رام دیو کو اس طرح گھنٹوں روکنا ٹھیک نہیں ہے۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا بھارت سرکار نے ریڈ الرٹ جاری کیا تھا؟ ریڈ الرٹ تو عام طور پر خطرناک مجرموں کے خلاف جاری ہوتا ہے ؟ یا پھر برطانوی حکام نے بابا اپنے ساتھ اگرکچھ دوائیں لے جارہے تھے اس پراعتراض کیا ہے؟ رام دیو نے الزام لگایا کے پورے معاملے میں انہیں بھارت سرکار کی طرف سے کوئی مدد نہیں ملی۔ ہوائی اڈے کے باہر اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران رام دیو نے کہا پوچھ تاچھ کے دوران مجھے بتایا گیا کہ میرے نام کو لیکر ریڈ الرٹ جاری ہوا ہے جبکہ ایسا الرٹ آتنکیوں یا مجرموں کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ میں مفصل تفصیل کا انتظار کرنا چاہوں گا لیکن مجھے شک ہے کہ بھارت سرکار نے برطانوی امیگریشن حکام کو گمراہ کیا ہے۔ پورے معاملے میں بی جے پی نے اعتراض جتایا ہے۔ پارٹی صدر راجناتھ سنگھ نے اس معاملے کو بیحد سنگین قراردیا ہے اور کہا مرکزی سرکار کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔ نئی دہلی میں میڈیا سے انہوں نے کہا یوگ گورو کو روکنے کی وجہ کے بارے میں پتہ نہیں چل پایا لیکن جہاں تک مجھے جانکاری ہے بابا کے پاس ایک ایسی ڈائری تھی جس میں منتر لکھے تھے اور ان منتروں کی وجہ سے انہیں روکا گیا تھا۔ یہ ڈائری ضبط کر لی گئی ہے۔ انہیں سنیچر کو دوبارہ پوچھ تاچھ کے لئے بلایاگیا۔ بہرحال گرفتاری کی وجہ کا کوئی پتہ نہیں لگ سکا۔ پتنجلی یوگ پیٹھ کے سوامی وویکانند کی 120 ویں جینتی پر لندن میں ایک تقریب کا انعقاد ہورہا ہے۔ اسی تقریب میں حصہ لینے کے لئے رام دیو لندن گئے ہیں۔ ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ بابا بزنس ویزا یا وزٹ ویزا پر آئے تھے اور ان کے پاس کچھ دوائیاں بھی تھیں اس وجہ سے ان سے پوچھ تاچھ ہوئی ہے۔
(انل نریندر)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

’’مجھے تو اپنوں نے لوٹا غیروں میں کہاں دم تھا۔۔ میری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی بہت کم تھا‘‘

’وائف سواپنگ‘ یعنی بیویوں کی ادلہ بدلی کامقدمہ

آخر کتنے دن کی جنگ لڑ سکتی ہے ہماری فوج؟