Translater
31 جولائی 2020
جس کا ایک عرصے سے انتظار تھا آخر وہ گھڑی پوری ہو گئی جب جنگی جہاز رافیل فرانس سے 8500کلو میٹر کی اڑان بھر کر انبالا پہنچ گئے ہیں جیسے ہی گجرات میں انڈین ایئر فورس میں انٹری کی وہ سخوئی 30جنگی جیٹ نے انہیں اپنے گھریے میں لے لیا اور انبالا تک ساتھ ساتھ آئے اور کچھ سیاسی تنازع اور الزام در الزام کے پس منظر میں جدید میزائیلوں و خطر ناک بموں سے آراستہ جنگی جہاز رافیل کی پہلی خیپ کی بھارت پہونچنا قابل خیر مقدم تو ہے ہی سرحد پر چین کے ٹکراو¿ کے درمیان ہندوستان فضائیہ میں شامل کرنے کی سیاسی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔ چونکہ اس سے بھارت کی فوجی طاقت میں زبردست اضافہ ہونے والا ہے۔ ابھی فرانس سے پانچ جہاز آئے ہیں لیکن سبھی 36جنگی جہازوں کے اگلے سال انڈین ایئر فورس کے بیڑے میں شامل ہونے کی امید ہے۔ جب پاکستان میں بالا کوٹ میں قائم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فضائیہ نے جوابی کاروائی کی تب رافیل کی کمی محسوس ہوئی اگر اس وقت رافیل جہاز ہوتے تو وہاں اور زیادہ نقصان ہوتا یہی نہیں بعد میں رافیل فضائیہ میں شامل ہوجاے گا تو ہماری مار صلاحیت کافی بڑھ جائے گی ۔رافیل چوتھی پانچویں پیڑھی کے درمیان ایک کثیر مقصد جنگی جہاز ہیں ۔جو ایک ساتھ کئی رول ادا کرسکے گا ۔یہ میزائیلوں سے آراستہ ہونگے جو ہوا کے ساتھ ساتھ زمین پر مار کرنے میں اہل ہونگے ان میزائیلوں کی رینج اتنی زیادہ کہ دشمن کے جہاز اس کے سامنے بچاو¿ کی پوزیشن میں ہونگے ۔فرانس کے پانچ رافیل جنگی جہازوں کی آمد صرف اس لئے محدود نہیں ہے ۔صرف ہماری ایئر فورس کی مار صلاحیت اچھا اضافہ ہونے والا ہے، بلکہ اس لئے بھی کہ وہ ایسے وقت میں آیا ہے کی جب چین قبضہ کرنے اور اڑیل رویہ اپنائے ہوئے ہے۔حقیقت میں رافیل جہازوں کو لیکر اتنی بحث ہو رہی ہے ۔بلا شبہہ انڈین ایئر افورس کی طاقت تب اور بڑھے گی جب تمام جہاز فوج کے بیڑے میں شامل ہونگے ۔لیکن اتنا تو طے ہے کہ پانچ جنگی جہاز بھی ہماری فوج کا حوصلہ بڑھانے میں ضرور کام کریں گے ۔کیونکہ یہ سب سے جدید جنگی جہاز ہیں جس کا توڑ نا تو چین کے پاس ہے اور نہ ہی پاکستان کے پاس ۔فی الحال اگر پاکستان چین کے ساتھ دو سرحدوں پر جنگ چھڑی تو بھارت کو کافی تعداد میں جنگی جہازوں کی ضرورت پڑے گی ۔یہ افسوس ناک ہے کہ پچھلے برسوں میں ہتھیاروں کی خرید پر اتنی سیاست ہوئی جس سے فوج کا جدید کاری متا¿ثر ہوئی ہے رافیل بھی اس سیاست سے اچھوتا نہیں رہا ۔کوئی ضروری بات نہیں ہوگی کہ اب تمام سیاسی پارٹیوں میں رافیل کو لیکر کریڈٹ لینے کی ہوڑمچھے ۔
(انل نریندر)
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ٹرمپ پر آگ بگولہ ہوئے نیتن یاہو
امریکہ اسرائیل نے مل کر ایران کے خلاف جنگ شروع کی تھی لیکن اب اس جنگ کو روکنے کے لئے دونوں دیش آپس میں متفق نہیں ہوپارہے ہیں ۔میڈیا رپورٹ ک...
-
سپریم کورٹ میں بھی عجیب و غریب مقدمات آرہے ہیں۔ تازہ مثال بحریہ کے کچھ افسروں پر بیویوں کی ادلہ بدلی سے متعلق معاملات ہیں۔ بحریہ کے ایک اف...
-
ہندوتو اور دھرم پریورتن، گھر واپسی سمیت تمام معاملوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس پریوار سے جڑے لیڈروں کے متنازعہ بیانات سے وزیر...
-
مدھیہ پردیش کے ہائی پروفائل ہنی ٹریپ معاملے سے نہ صرف ریاست کی بلکہ دہلی کے سیاسی حلقوں میں مچا دئے معاملے میں اہم سازشی گرفتار ہو چکی شیو...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں